خاتون نے کتا سمجھ کر اپنے گھر میں ریچھ کا بچہ پال لیا

ٹونٹی فور سیون ڈیلی نیوز پوائنٹ! ایک 27 سالہ خاتون نے کتا سمجھ کر اپنے گھر میں ریچھ کا بچہ پال لیا۔ کوالالمپور سے تعلق رکھنے والی خاتون کا کہنا ہے کہ وہ اس ریچھ کو کتا سمجھتی رہیں۔ 6 جون کو سینٹریو سوئٹس کنڈومینیم، کوالالمپور، ملایشیا کے رہائشی اس وقت پریشان ہوگئے جب

انہوں نے بلڈنگ کی اوپری منزل  سے جنگلی درندے کی سی آواز  سنی ۔اس کے بعد انہوں نے کھڑکی سے سر نکالے ریچھ کو دیکھا۔ شہری نے پہلے تو سوچا کہ کوئی ریچھ کے کپڑے پہن کر  اُن کے ساتھ مذاق کر رہا ہے۔اس کے بعد  بلڈنگ  کے ایک رہائشی نے اس واقعے کی ویڈیو بنائی۔ ویڈیو سے تصدیق ہوگئی کہ یہ اصل ریچھ ہے۔اس کے بعد حکام کو اطلاع دے دی گئی تاکہ اس خطرے کو یہاں سے ہٹایا جا سکے۔ پولیس اور محکمہ جنگلی حیات کے افسران موقع پر پہنچے تو معلوم  ہوا کہ  گھر میں صرف ریچھ ہے جبکہ اس کی مالکن چھٹیاں گزارنے اپنے گاؤں  گئی ہوئی ہے۔ خوش قسمتی سے ایک ہمسائے  کے پاس مالکن کا نمبر تھا۔ جب مالکن سے رابطہ کیا گیا تو وہ دوڑی چلی آئی تاکہ خود وضاحت پیش کر سکے۔ خاتون کا  کہنا ہے کہ وہ ریچھ کو زیادہ عرصے نہیں رکھنا چاہتی تھی بلکہ چاہتی تھیں کہ وہ تھوڑا بڑا ہو جائے تاکہ اسے چڑیا گھر کے حوالے کیا جا سکے۔ زاریتھ صوفیہ نے بتایا کہ یہ ریچھ کا بچہ انہیں ایک رات سڑک کے کنارے ملا تھا۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *