ٹک ٹاک بند ہونےپر جنت مرزا کے ردعمل نے سب کو حیران کردیا

فیصل آباد(ویب ڈیسک) ٹک ٹاک بندہونے پرفیصل آبادکی ٹک ٹاک کوئین جنت مرزا بھی میدان میں آگئیں۔ پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا کا کہنا ہے کہ وہ جاپان میں ہیں اور اُن کا ٹک ٹاک اکاؤنٹ بالکل نارمل چل رہا ہے۔پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارتی (پی ٹی اے) کی جانب سے میوزک اینڈ سوشل ایپ ٹک ٹاک پر

ملک بھر میں پابندی کے بعد ٹک ٹاک اسٹار ٹک ٹاک پر پابندی لگائے جانے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مستقل طور پر ٹک ٹاک کو بند کرنا مناسب نہیں۔تفصیلات کے مطابق حال ہی میں ٹک ٹاک پر 1 کروڈ فالوورز حاصل کرنے والی ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا نے ٹک ٹاک کے بند ہونے پر ایک بیان میں کہا کہ عوام میں اس کی مقبولیت میں اضافہ ہورہا ہے،اس ایپ کے ذریعے کئی افراد نے اپنے ٹیلنٹ کا اظہار اس ایپ کے ذریعے کیا، ٹک ٹاک کئی لوگوں کا ذریعہ روزگار بھی ہے۔ جنت مرزا نے ٹک ٹاک کو سخت قواعد و ضوابط کے ساتھ جاری رہنے کی تجویز پیش کی۔ جنت مرزا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔جنت مرزا نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں جاری کردہ پیغام میں مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’میں اس وقت جاپان میں ہوں اور یہاں میرا ٹک ٹاک اکاؤنٹ نارمل چل رہا ہے، اس لیے مجھے کسی وی پی این کی ضرورت نہیں۔‘ٹک ٹاک اسٹار نے مداحوں سے کہا کہ ’میں اپنی نئی ٹک ٹاک ویڈیوز اپ لوڈ کرتی رہوں گی، اگر آپ میری ٹک ٹاک ویڈیوز دیکھنا چاہتے ہیں تو وی پی این آن کرلیں۔‘اُن کا مزید کہنا تھا کہ ’جب تک پاکستان میں ٹک ٹاک سے پابندی ختم نہیں ہوتی تب تک میرے جاپانی مداح میری ویڈیوز سے لطف اندوز ہوں گے۔‘واضح رہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارتی (پی ٹی اے) نے ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر عوامی شکایات کے باعث پابندی لگادی ہے۔پی ٹی اے ترجمان کے مطابق پاکستان میں ٹک ٹاک ایپ بند کرنے کا فیصلہ غیر اخلاقی مواد کے باعث کیا گیا ہے۔ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک چینی کمپنی کی پروڈکٹ ہے جو دنیا بھر میں 40 زبانوں میں دستیاب ہے اور جو پاکستان سمیت دنیا بھر کے نوجوانوں میں بے پناہ مقبول ہے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *