شادی کے دعوت نامے تقسیم۔۔!! سلمان خان کس سے شادی کرنے جا رہے تھے ؟ اچانک شادی کیوں روک دی؟ فلمی دنیا سے بڑی خبر

ممبئی ( ویب ڈیسک) بھارتی فلم انڈسٹری کے دبنگ اداکار سلمان خان نے شادی سے چند دن قبل خود ہی اپنی شادی منسوخ کردی جبکہ اُن کی شادی کے دعوت نامے بھی تقسیم کردیے گئے تھے۔بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق سلمان خان کی شادی کا موضوع ہمیشہ سے ہی اُن

کے مداحوں کے لیے دلچسپ رہا ہے، اُن کے مداحوں کو بے صبری سے انتظار ہے کہ وہ کب شادی کے بندھن میں بندھیں گے۔فلمی دنیا میں سلمان خان متعدد بار شادی کر چکے ہیں لیکن کسی کو یہ نہیں معلوم کہ وہ حقیقی زندگی میں بھی ایک مرتبہ دلہا بننے کے انتہائی قریب تھے کہ اچانک انہوں نے خود ہی شادی سے چند دن قبل اپنی شادی سے انکار کردیا۔ اس بات کا انکشاف اُن کے بہترین دوست اور فلم پروڈیوسر ساجد نادیڈوالا نے ایک شو میں کیا۔ساجد نادیڈوالا نے مزید بتایا کہ سلمان خان نےسال 1999 میں اپنے والد سلیم خان کی سالگرہ کی تاریخ پر نومبر میں شادی کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور صرف انہوں نے نہیں بلکہ میں (ساجد نادیڈوالا) نے بھی فیصلہ کیا تھا کہ ہم ایک ہی دن شادی کریں گے۔انہوں نے بتایا کہ سلمان اور میری شادی کے تمام دعوت نامے تقسیم ہوگئے تھے لیکن پھر اچانک شادی سے صرف5 دن پہلے انہوں نے اپنا ارادہ تبدیل کرلیا اور اپنی شادی منسوخ کردی جس کے بعد انہوں نے آج تک شادی نہیں کی۔واضح رہے کہ سلمان خان کے حوالے سے پچھلے کافی عرصے سے یہ افواہیں گردش کررہی ہیں کہ اُن کے اور رومانیہ کی ٹی وی میزبان لولیا ونچر کے درمیان دوستی سے بڑھ کر تعلق ہے اور وہ جلد شادی کرنے والے ہیں۔2018 میں لولیا نےان تمام افواہوں کی تردید کردی تھی لیکن کافی عرصے سے یہ دونوں پھر سے ایک ساتھ نظر آرہے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان آج کل اپنے پینول فارم ہاؤس پر موجود ہیں جہاں وہ لاک ڈاؤن کی زندگی سے لطف اندوز ہورہے ہیں اور اُن کی ساتھ وہاں لولیا بھی موجود ہیں۔

Sharing is caring!

Comments are closed.