انا اللہ وانا الیہ راجعون: نعیم الحق کے بعد ایک اور ساتھی چھوڑ گیا۔۔۔!!! عمران خان کے قریبی ساتھی انتقال کر گئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)کچھ عرصہ قبل وزیر اعظم عمران خاں کے دیرینہ ساتھی اور معاون خصوصی نعیم الحق انتقال کر گئے تھے وہ کینسر کے مرض میں مبتلا تھے ابھی اُن کا صدمہ عمران خاں کے دل سے اُترا نہیں تھا کہ اب اور ایک اور اہم ترین بڑی شخصیت جن کا عمران خاں سے قریبی تعلق تھا وہ انتقال کر گئے ہیں۔

 تحریک پاکستان کے رہنما مذہبی سماجی وسیاسی شخصیت باوا سید اصغر علی شاہ سابق ایم پی اے پنجاب وسابق چیئرمین اینٹی کرپشن پنجاب سجادہ نشین دربار عالیہ مصطفیٰ آ باد چوآ سیدن شاہ ضلع چکوال انتقال فرما گئے ، ان کی عمر 95برس تھی انہوں نے اپنی زندگی کے ابتدائی ایام میں اپنے والد محترم سید پیر سید غلام مصطفیٰ شاہ کی قیادت میں تحریک پاکستان میں بھرپور حصہ لیا ، زندگی بھر اپنے آ پ کو تبلیغ اسلام کیلئے وقف رکھا ، دنیا کے مختلف ممالک کے تبلیغی دورے بھی کیے ، دینا بھر میں عقیدت مندوں اور مریدین کی تعداد ہزاروں میں ہے ، پاکستان سمیت دنیا بھر سے عقیدت مندوں، مریدین کا دربار مصطفیٰ آ باد تعزیت کیلئے آ نے کا سلسلہ جاری ہے ۔تحریک انصاف کے رہنما اور وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق کراچی میں انتقال کر گئے۔ یہ بات فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹ میں بتائی، واضح رہے کہ تحریک انصاف کے سینئر رہنما گزشتہ چند دنوں سے بیمارتھے اور ہسپتال میں داخل تھے، انہیں کینسر تھا اور اس کا علاج چل رہا تھا۔ آج ان کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی تھی لیکن وہ کینسر کے مرض سے ہار گئے اور اس جہان فانی سے کوچ کر گئے۔ نعیم الحق کراچی کے ہسپتال آغا خان ہسپتال میں زیر علاج تھے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.