لڑکی کو دفنانے کے ساتھ ہی قبر سے آوازیں آنا شروع ہو گئیں، قبر کھولی تو کیا لرزہ خیز واقعہ پیش آیا؟

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اللہ پاک کا قرآن مجید میں حکم ہے کہ ” ہر ذی روح کو موت کا ذائقہ چکھنا ہے” یعنی ہر جاندار کو موت آئے گی جس کا ایک وقت مقرر ہے لیکن یہ بات کسی کو نہیں معلوم کہ اُسے موت کب آنی ہے اس کا کوئی ٹائم مقرر نہیں ہے۔ موت اور زندگی پر کسی کا بس نہیں ہے موت کب آ گھیرے گی کچھ بھی علم نہیں ہے۔

وسطی امریکہ میں ایک ایسا واقع دیکھنے کو ملا جب ایک 16 سالہ لڑکی کے مر کر زندہ ہونے کی خبر اور ویڈیو نے دنیا میں تہلکہ مچا دیا ہے ۔ معروف برطانوی جریدے کے مطابق 16 سالہ نیسی پیریز رات کے وقت واش روم جانے کے لئے اُٹھی اور غالباً گھر کے باہر ہونے والی شدید فائرنگ کی آواز سُن کر بے ہوش ہو گئی ۔ اس کے گھر والے اس لڑکی کو فوری طور پر ہسپتال لے گئے یہاں ڈاکٹروں نے تصدیق کے بعد اُسے مردہ قرار دے دیا نیسی نامی اس لڑکی کی تین ماہ قبل شادی ہوئی تھی اور وہ اس وقت حاملہ تھی ۔ موت کی خبر سنتے ہی گھر والوں پر قیامت ٹوٹ پڑی مگر وہ کیا کرسکتے تھے اُنہوں نے اپنی بیٹی کو پھر سے عروسی جوڑا پہنایا اور قبرستان میں دفنا آئے۔ اگلے روز اُس کا خاوند اپنی بیوی کی قبر پر پہنچا اور قبر پر سر رکھ کر رونے لگا کہ اُسے قبر کے اندر سے آواز آئی اس آدمی نے لوگوں کو اکٹھا کیا اور قبر کھولنے کا فیصلہ کیا جب کیمرے کی موجودگی میں کھولی گئی تو لڑکی نیم بے ہوش تھی اور شیشہ توڑنے کی کوشش میں اُس کے ہاتھ کی انگلیاں بھی زخمی ہو چکی تھیں اس لڑکی کو فوری ہسپتال لے جایا گیا یہاں ڈاکٹروں کے مطابق اُسے قبر میں آکسیجن نہ ملنے کی وجہ سے اُس کی موت واقع ہو چکی تھی ، لڑکی داراصل بے ہوش تھی جس ک جلد دفنا دیا گیا جو قبر میں آکسیجن نہ ملنے کی وجہ سے مر گئی۔

Sharing is caring!

Comments are closed.