قبر میں انوکھا منظر

برازیل میں ایک جواں سالہ خاتون کو دل کا دورہ پڑا جس کی وجہپ سے اس کی جان نکل گئی اور اسے پھر اگلے دن مذہبی رسومات ادا کرنے کے بعد دفن کر دیا گیا لیکن اس کے اگلے دن قبر سے آوازیں آنے لگ گئی  جب ان کے لوحقین نے قبر کو کھود کر دیکھا تو ان کے پیروں سے زمین نکل گئی یہ واقعہ برازیل کے شہر سنہورا میں پیش آیا

تفصیلات کے مطابق  برازیل کے شہر سنہورا میں ایک  37 سالہ  روسانجلا نامی خاتون کو دل کا دورہ پڑا جس کے بعد اس کے لوحقین نے اس کو ہسپتال منتقل کر دیا ۔ وہاں پر کچھ دیر بعد ڈاکٹروں نے اس مردہ قرار دے دیا جس کےاگلے روز اس کی تدفین کر دی گئی لیکن 11 دن بعد اس کی قبر سے آوازیں آنے لگ گئی قبرستان کے قریب رہنے والی خاتون نتالینا سیلوا نامی خاتون کا کہنا تھا کہ ”میں نے سب سے پہلی چیخ کی آواز سنی اور اپنے گھر والوں کو اس سے آگاہ کیا۔ پہلے تو کسی نے میرا یقین نہ کیا لیکن میرے اصرار پر وہ میرے ساتھ باہر آئے اورہم ان آوازوں کی سمت کا تعین کرتے ہوئے اس قبر پر پہنچے تو اندر سے مسلسل آوازیں آ رہی تھیں، جس پر ہم نے اس خاتون کے گھر والوں کو آگاہ کیا۔ خآتون کو قبر سے نکالنے کی ویڈیو بھی بنائی گئی  جب خاتون کے قبر کو کھولا گیا اور اس کے تابوت کو ہٹایا گیا تو سب حیران ہو گئے کیونکہ اس کا جسم بالکل ٹھیک تھا اور اس کے بازوں پر تازہ زخم تھے جس سے معلوم ہو رہا تھا کہ تابوت کو کھولنے کی وجہ سے اس کو یہ زخم لگے ہیں  اور اس کی موت بھی دم گھٹنے کی وجہ سے ہوئی ہے ۔ ان کے لواحقین نے ان ڈاکٹروں کے خلاف پولیس میں رپورٹ دائر کردی جنہوں نے اس کے مردہ ہونے کی تصدیق کی تھی

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *