ملزم خود لاہور کے تھانے میں پیش ۔۔۔۔۔ ناقابل یقین انکشاف کر دیا ، پوری قوم دنگ رہ گئی

لاہور (ویب ڈیسک) موٹر وے پر خاتون سے اجتماعی بد فعلی کے کیس میں اہم پیشرفت۔ مرکزی ملزم عابد علی کے ساتھی وقار الحسن کو اس کے والد نے پیش کیا۔ ملزم عابد کا ساتھی وقار الحسن خود ماڈل ٹاؤن سی آئی اے میں پیش ہو گیا۔ وقار الحسن نے بیان میں کہا کہ

میرا اس کیس سے کوئی تعلق نہیں۔ ملزم نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔ سیالکوٹ واقعہ کا مرکزی ملزم عابد علی تاحال پولیس کی گرفت میں نہیں آسکا۔پولیس ذرائع کے مطابق وقار الحسن کارشتہ دار عباس مشتبہ طور پر کیس میں ملوث ہے.خاندانی ذرائع کے مطابق عباس کوبھی پولیس کے سامنے پیش کیے جانے کا امکان ہے. دوسری جانب نجی ٹی وی کے مطابق ن لیگ کی رہنما حنا پرویزبٹ نے کہا ہےکہ اپنےبچوں اورخواتین کی خود حفاظت کریں،نیازی کےنئےپاکستان میں اب کوئی بھی محفوظ نہیں۔ ذرائع کے مطابق حنا پرویزبٹ کا کہنا ہے شکر گڑھ میں اوباش شخص نے دس سالہ بچی کو بد فعلی کا نشانہ بنا ڈالا۔ سمبڑیال میں بھی خاتون سے ذیادتی کا ایک اور کیس سامنے آ گیا۔ حنا پرویز بٹ نے مزید کہا کہ اپنے بچوں اور خواتین کی خود حفاظت کریں۔۔ نیازی کے “نئے پاکستان” میں اب کوئی بھی محفوظ نہیں۔۔ انہوں نے دوسرئ ٹوئٹ میں لکھا کہ “اللہ نے آج انصاف کر دیا۔۔احتساب عدالت نے احد چیمہ کو ایل ڈی اے سٹی کرپشن کیس میں بری کر دیا۔چیئرمین نیب میں اخلاقی جرات ہے تو استعفی دیکر گھر چلا جائے یا احد چیمہ سے معافی مانگے۔ کیا پگڑی اچھالنے والوں میں اخلاقی جرات ہے کہ احد چیمہ سے معذرت کریں؟؟ان کے ڈھائی سال کون واپس کرے گا؟

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *