میرا ریٹ ۔۔۔!!! بالی ووڈ اداکارہ ثناہ شیخ کا تصویر کے ساتھ تہلکہ خیز بیان ، سوشل میڈیا پر ہلچل مچ گئی

ممبئی (ویب ڈیسک)فلم دنگل سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ نے ٹرولز پر واضح کیا ہے کہ وہ “برائے فروخت” نہیں ہیں۔انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں فاطمہ ثنا شیخ نے ایسی تصویر شیئر کی جس میں ان کے ہاتھ پر “ناٹ فار سیل” لکھا ہوا ہے۔ اداکارہ نے کہا کہ ” تیرا

ریٹ کیا ہے؟ کتنا لے گی؟ جب بھی کوئی خاتون اپنی تصویر اپ لوڈ کرتی ہے تو اسے اس طرح کے تبصروں کا سامنا کرنا پڑتا ہے، ہم ایسے کمنٹس کو نظر انداز کرتی رہتی ہیں۔”فاطمہ ثنا شیخ نے کہا کہ انہیں یہ بات اس لیے یاد آئی کیونکہ انہوں نے “فلیش” کی تمام قسطیں دیکھیں، یہ بہت ہی شاندار شو ہے، یہ دیکھنے کے بعد مجھے احساس ہوا کہ میں بھی کسی دوسرے انسان کی طرح “برائے فروخت” نہیں ہوں۔

Sharing is caring!

Comments are closed.