بارشیں ابھی باقی ہیں۔۔!! پاکستان کے کن شہروں میں 24 گھنٹوں کے دوران بارش برسنے والی ہے؟ محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان بھر میں کافی دنوں سے موسم خشک تھا جس کی وجہ سے لوگوں کو امید پیدا ہو گئی تھی کہ جب موسم گرما شروع ہو گا تو کورونا کا پھیلاؤ اور زور کم ہو گا تاہم پاکستان میں آج جنوبی پنجاب کے کچھ اضلاع میں صبح کے وقت بارش ہوئی جبکہ محکمہ موسمیات نے کل کے بارے  میں نئی خبر دے دی ہے۔

پاکستان میں آج جنوبی پنجاب کے کچھ اضلاع میں صبح کے وقت بارش ہوئی جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق کل بھی پنجاب سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بار ش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم جزوی ابر آلوداورخشک رہے گا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخواہ، شمالی بلوچستان ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔جمعہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم جزوی ابر آلود رہے گا ۔تاہم خیبر پختونخواہ، پنجاب، شمالی بلوچستان ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔اسلام آباد کی بات کریں تو محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلود اور موسم خشک رہے گا جبکہ جمعہ کے روز اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔پنجاب میں جمعرات کے روز صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہیگا۔تاہم بہاولپور، ملتان اور ڈی جی خان میں گرد آلود ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ جمعہ کے روز صوبہ کے بیشتر اضلاع میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ کہیں ہلکی کہیں تیز بارش کا امکان ہے۔اس دوران بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔جمعرات کے روز صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔جمعہ کے روز صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں مو سم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔خیبرپختونخوامیں جمعرات کے روز صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

اسی طرح جمعہ کے روز صوبہ کے بیشتر اضلاع میں مو سم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ جمعرات کے روز صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ تاہم کو ئٹہ ،ژوب، چاٖغی ، چمن ، زیارت ، مستونگ ، نوشکی، بارکھان، قلعہ سیف اللہ ، قلات اور ہر نائی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اسی طرح جمعہ کے روز صوبہ کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ تاہم کو ئٹہ ،ژوب، چاٖغی ، چمن ، زیارت ، مستونگ ، نوشکی، بارکھان، قلعہ سیف اللہ ، قلات اور ہر نائی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ جمعرات کے روز گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے ۔جمعہ کے روز گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔جمعرات کے روز کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے ۔جمعہ کے روز کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ خیبرپختونخوا: کالام 08 ، چترال 04 ، میرکھانی02 ، گلگت بلتستان: استور 08 ، اسکردو 05 ، بونجی ، چلاس 01 ، کشمیر: مظفرآباد (ائیر پورٹ 03) ، گڑ ھی دوپٹہ میں01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت پر نظر دوڑائیں توشہید بینظیر 42، سکرنڈاور چھور میں 41ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Sharing is caring!

Comments are closed.