گرج چمک کے ساتھ بارش۔۔۔ لیکن کب سے؟ محکمہ موسمیات نے بڑی پیشن گوئی کردی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان میں اس دفعہ موسم سرما میں معمول سے زیادہ باشیں دیکنے میں آئی اور اسی وجہ سے سردی کے موسم کا دورانیہ ملک میں معمول سے کافی زیادہ طویل دیکھنے میں آیا۔ اب محکمہ موسمیات کی طرف سے ملک میں موسم کے حوالے سے بڑی پیشن گوئی سامنے آگئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد اور پنجاب سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے جبکہ زیریں خیبر پختونخوا ، شمال مشرقی بلوچستان میں چند ایک مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوںکے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا جبکہ خضدارمیں 6 اور موہنجوداڑو میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ سب سے کم درجہ حرارت کالام منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ دوسری جانب وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ سپریم کورٹ میں جمع ہونے والے ڈیم فنڈ کے پیسوں کو ڈیم پر خرچ کرنے کیلئے حاصل کیاجائے گا۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے ٹوئٹر پر کہا کہ لوگ دیامر بھاشا ڈیم اور ڈیم فنڈ کے بارےمیں پوچھتے رہتے ہیں۔ لوگوں کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ اس پراجیکٹ پر اب تک 99 ارب روپے خرچ کیے جاچکے ہیں، زیادہ تر اخراجات زمین کے حصول پر ہوئے ہیں، واپڈا کی جانب سے آنے والے چند ہفتوں کے دوران ڈیم اور اس کے سٹرکرچ کے حوالے سے ٹھیکے دینے والا ہے، دیا مر بھاشا ڈیم کی تعمیر انشاء اللہ 2027-28 میں مکمل ہوجائے گی۔اسد عمر نے بتایا کہ ڈیم فنڈ سپریم کورٹ کی زیر نگرانی ہے جس میں اب تک 12 ارب روپے کی رقم جمع ہوئی ہے، حکومت سپریم کورٹ سے درخواست کرنے والی ہے کہ یہ رقم ڈیم کی تعمیر پر اخراجات کرنے کیلئے ریلیز کی جائے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.