روپے کی قیمت میں شاندار اضافہ۔۔ ایک ڈالر کی قیمت کتنی رہ گئی ؟پوری قوم کیلئے شاندار خوشخبری

لاہور(ویب ڈیسک) ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں بہتری کے باعث روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں گراوٹ دیکھنے کو مل رہی ہے، ایک سال کے دوران ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں چار ارب ڈالرز سے زائد کا اضافہ دیکھنے کو ملا۔ جس کے باعث گزشتہ دو ہفتوں کے دوران ڈالر تنزلی کا شکار ہے۔ رواں ماہ کے دوسرے ہفتے کے دوران روپے کی قدر میں اضافہ کا سلسلہ جاری ہے، ایک مرتبہ پھر امریکی ڈالر کی

قدر میں 25 پیسے سستا ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں بہتری کے باعث روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں گراوٹ دیکھنے کو مل رہی ہے، ایک سال کے دوران ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں چار ارب ڈالرز سے زائد کا اضافہ دیکھنے کو ملا۔ جس کے باعث گزشتہ دو ہفتوں کے دوران ڈالر تنزلی کا شکار ہے۔ رواں ہفتے کے دوران مسلسل تیسرے کاروباری روز کے دوران سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی، انٹر بینک میں کاروباری روز کے دوران ڈالر 25 پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی کی نئی قیمت 163 روپے 72 پیسے ہو گئی ہے۔ یاد رہے کہ رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی کی قدر 19 پیسے سستا ہو گئی تھی جس کے بعد ڈالر کی نئی قیمت 164 روپے 51 پیسے سے کم ہو کر 164 روپے 32 پیسے ہو گئی تھی۔ دوسرے کاروباری روز کے دوران امریکی ڈالر مزید 28 پیسے سستا ہو گیا تھی، قیمت 164 روپے 32 پیسے سے کم ہو کر 164 روپے 04 پیسے ہو گئی تھی۔ تیسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید 7 پیسے سستا ہوا تھا، امریکی کرنسی کی نئی قیمت 164 روپے 04 پیسے سے کم ہو کر 163 روپے 97 پیسے ہو گئی تھی۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *