پاکستان میں مزید کتنے دنوں تک بارشوں رہیں گی۔؟ پانی میں ڈوبے شہریوں کیلئے بری خبر

پاکستان میں مزید کتنے روز تک بارشیں ہونگی ،اعلان کر دیا گیا ۔۔۔وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہاہے کہ محکمہ موسمیات کی آئندہ دنوں کی ایڈوائزری رپورٹ کے مطابق ملک میں میں دو دن تک مزید بارشوں کا امکان ہے ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ ملک کے بالائی علاقوں میں

بدھ اور جمعرات کو بارش ہو گی۔ غلام سرور خان نے کہاکہ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں موسم کل سے صاف ہو جائے گا۔ انہوںنے کہاکہ کراچی میں مزید بارشوں کا امکان نہیں،ملک کے دیگر علاقوں میں بھی موسم جمعہ سے اگلے جمعے تک موسم صاف رہنے کی پشینگوئی ہے۔غلام سرور خان نے کہاکہ حالیہ بارشوں سے متاثرہ عوام کے دکھ درد کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ ہیں۔ دوسری جانب کویت نے اسرائیلی طیاروں کو فضائی حدود کے استعمال کی اجازت دینے سے انکار کر دیا، کویتی حکام کے مطابق کوئی بھی اسرائیلی طیارہ کبھی ہماری فضائی حدود ہرگز استعمال نہیں کر سکتا، متحدہ عرب امارات کی پروازوں کیلئے ہمارے ملک کا فضائی روٹ استعمال نہیں ہوتا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے مڈل ایسٹ مانیٹر کی جانب سے شائع کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کویت کے حکام نے واضح کیا ہے کہ اسرائیلی مسافر طیاروں کو اپنی فضائی حدود کے استعمال کی اجازت نہیں دیں گے۔ رپورٹ کے مطابق ایک کویتی اخبار نے حکومتی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ کویت کبھی بھی اسرائیل کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔ مزید کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان پروازوں کیلئے کویت کی فضائی حدود کے استعمال کی ضرورت بھی نہیں پڑتی۔ کویت متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان پروازوں کے روٹ سے کہیں دور واقع ہے۔ جبکہ میڈیا میں چلنی والی ایسی تمام خبریں بے بنیاد ہیں جن میں کہا جا رہا ہے کہ کویت نے اسرائیل کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *