’’خان صاحب! میرے پاس پیسے نہیں ہیں۔۔۔ ‘‘ جب میں نے عمران خان کو یہ کہا تو انہوں نے آگے سے کیا جواب دیا؟ ریحام خان نے ایک اور پنڈوراباکس کھول دیا

لاہور(نیوز ڈیسک ) وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کا کہنا ہے کہ مجھے عمران خان نے کہا کہ گھر کے دروازے تبدیل کروا دو، جس پر میں نے عمران خان سے کہا کہ میرے پاس تو پیسے ہی نہیں ہیں، تو عمران خان کہنے لگے، پیسوں کی کیا ضرورت ہے؟

کے پی کے کا ٹمبر پڑا ہے نا اسے استعمال کر لو۔ تفصیلات کے مطابق ایک آن لائن سیشن کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ریحام خان کا کہنا تھا کہ مجھے اچھے اور خوبصورت گھر بہت پسند ہیں، لیکن ہماری طرف سے ان گھروں کو بنناے سنوارنے میں جو بھی پیسہ استعمال کیا جاتا ہے وہ جائز اور حق حلال کی کمائی کا ہوتا ہے، اگر پیسہ نہ ہو تو ہم انتظار کرتے ہیں اور اگلے مہینے اس کام کو تکمیل تک پہنچا دیتے ہیں، لیکن جب ہم دونوں ساتھ رہ رہے تھے تو مجھے عمران خان نے کہا کہ گھر کے دروازے تبدیل کروا دو، جس پر میں نے عمران خان سے کہا کہ میرے پاس تو پیسے ہی نہیں ہیں، تو عمران خان کہنے لگے، پیسوں کی کیا ضرورت ہے؟ کے پی کے کا ٹمبر پڑا ہے نا اسے استعمال کر لو۔ خیال رہے کہ عمران سے علیحدگی کے بعد ریحام خان آئے روز عمران خان کے بارے میں نت نئے انکشافات کرت رہتی ہیں، اس حوالے سے انہیں شدید تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے، کچھ عرصہ قبل ریحام خان کی جانب سے ایک کتاب بھی لکھی گئی جس میں انہوں نے اپنی اور عمران خان کی نجی زندگی کے بارے میں کئی انکشافات کیے ، اس کتاب کے بعد بھی کئی عرصے تک ملک میں ایک نئی بحث کا آغاز رہا ، ریحام خان کا کہنا ہے کہ جو کچھ انکے ساتھ بیتی انہوں نے کتاب میں درج کر دیا ہے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *