اسلام آباد نہ پہنچنے دیا گیا تو پلان بی کیا ہو گا؟ مولانا نے حکومت کی اینٹ سے اینٹ بجا دینے والا اعلان کر دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) آزادی مارچ میں جے یو آئی ف کے کارکن سلنڈر، چولھے اور بستر ساتھ لائیں گے ،جہاں روکا گیا وہیں دھرنا دے کر اس شہر کو لاک ڈاون کر دینگے، مارچ سے قبل جے یو آئی ف کے موٹر سائیکل سوار ریلیاں نکالیں گے تبلیغی جماعت کی طرز پر کارکن


آزادی مارچ میں شرکت کریں گے ۔ کارکنوں کو گرفتاری سے بچنے کی ہدایت کی گئی ہے،حساس اداروں نے مارچ کے حوالے سے رپورٹس مرتب کرنا شروع کر دی ہیں ایک حساس ادارے کی رپورٹ کے مطابق جے یو آئی ف کی میٹنگز کا سلسلہ عروج پر ہے۔نمائندہ جنگ کو بتایا گیا کہ مارچ اور دھرنا تبلیغ کی طرز پر ہو گا۔ 10 سے 12 کارکنوں پر ایک جماعت ہوگی ، 2 خادم ہوں گے۔ خادم تبدیل ہوتے رہیں گےہر جماعت مل جل کر امداد باہمی کے تحت پیسے اکٹھے کر کے مارچ میں شریک ہوگی اور کھانا وغیرہ پکائیں گے ۔ اس طرح دھرنا اور مارچ کے اخراجات پورے کیے جائیں گے، گرفتاریوں پر خود بخود امیر بھی تبدیل ہو جائیں گے۔ کارکنوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ہر ممکن صورت گرفتاری سے بچا جائے اور ہر کارکن اپنی مالی حیثیت کے مطابق مارچ میں شریک ہوگا۔ جمعیت کے وکلااور ڈاکٹروں کی ڈیوٹی خدمت پر مامور ہوگی ۔وکلااپنے کارکنوں کومفت قانونی معاونت ، ڈاکٹر مفت طبی سہولت فراہم کریں گے۔ ابتدائی طبی امداد کاسامان ہمراہ ہو گا۔مارچ سے قبل 100/100موٹر سائیکل سواروں کی ٹولیاں ملک بھر میں ریلیاں نکالیں گے جس میں پارٹی پرچم کے ساتھ اورختم نبوت زندہ باد کے نعرے لگائیں جائیں گے۔یہ ضروری نہیں کہ 27اکتوبر کو ہی اسلام آباد پہنچا جائے مارچ یکم نومبر یا یکم کے بعد بھی پہنچ سکتا ہے۔

Sharing is caring!