اناللہ وانا الیہ راجعون۔۔!! پاکستانی صحافت کا قابلِ فخر نام۔۔۔۔۔ معروف صحافی اس دنیا سے چل بسے

ٹونٹی فور سیون ڈیلی نیوز پوائنٹ!نجی ٹی وی نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی ریاض شاکر وفات پا گئے۔ لاہور پریس کلب کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق لاہور پریس کلب کے سینئر کونسل ممبر اور روزنامہ jangکے کورٹ رپورٹر ریاض شاکر وفات پا گئے،مرحوم کی نماز جنازہ

آج شام ساڑھے چار بجے جنازہ گاہ میانی صاحب قبرستان چوبرجی میں ادا کی جائے گی۔ ریاض شاکر پھیپھڑوں کی بیماری کے باعث گزشتہ 4 دنوں سے لاہور کے میو اسپتال میں زیر علاج تھے اور وینٹی لیٹر پر تھے۔ ریاض شاکر گزشتہ 32 برس سے jangگروپ کے ساتھ وابستہ تھے اور کورٹ رپورٹنگ میں مہارت رکھتے تھے۔ صحافتی حلقوں نے سینئر صحافی ریاض شاکر کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے ،لواحقین سے اظہار تعزیت اور مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کی ہے۔ ان کے والد صاحب کارٹونسٹ تھے جس کی وجہ سے وہ شوقیہ طور پر کارٹون وغیرہ بھی بنایا کرتے تھے۔ خیال رہے کہ چند روز قبل جیو نیوز کے رپورٹر حنیف زئی بھی کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے تھے۔ دوسری جانب صوبہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار نے ٹورازم پنجاب ایپ کاافتتاح کردیا ، عوام کو صوبے کے پانچ سو گیارہ سیاحتی مقامات کے بارے میں تمام معلومات پنجاب ٹور ازم ایپ کے ذریعے مہیا کی گئی ہیں ۔ اس حوالے سے تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ سیاحت کے عالمی دن پر پنجاب حکومت کی طرف سے ٹورازم پنجاب ایپ کاافتتاح کردیا گیا ہے ، جہاں وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کمپیوٹر کا بٹن دبا کر ٹورازم پنجاب ایپ کا آغاز کیا ، اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ ایپ کے ذریعے شہری سیاحت سے متعلقہ معلومات اور خدمات آن لائن حاصل کر سکیں گے ، ایپ کے ذریعے

سیاحتی مقام کا روٹ بھی معلوم ہوسکے گا ، شہری ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن پنجاب سے متعلقہ سہولتوں سے آن لائن استفادہ کریں گے ، انہوں نے کہا کہ ٹی ڈی سی پی کے ہوٹلوں کی بکنگ بھی آن لائن کرائی جا سکے گی ، جس مقصد کے لیے شہری گوگل پلے سٹور پر جا کر موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں ، ڈی ٹی ایس سسٹم ایپ ٹورسٹ آپریٹرز کے لئے متعارف کرائی گئی ہے ، ٹورسٹ آپریٹرز اب آن لائن رجسٹریشن کرا سکیں گے ۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مزید کہا کہ ٹورسٹ آپریٹر زکے امور کو آٹو میٹڈ کر دیا گیا ہے ، کیونکہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے صوبے کے عوام کے لئے ہر شعبے میں آسانیاں پیدا کررہے ہیں صوبے میں سیاحت کے فروغ کے لئے جامع پالیسی بنائی گئی ہے ، سیاحت کے فروغ سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے ۔ دوسری طرف محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا نے عالمی یوم سیاحت خانپور ڈیم پر منانے کا فیصلہ کرلیا ، خیبرپختونخوا کلچرل اینڈ ٹورازم اتھارٹی کے زیراہتمام عالمی یوم سیاحت کی مرکزی تقریب خانپور ڈیم کے سیاحتی مقام پرمنعقد ہو گی جس میں فیمیلز کونہ صرف سیاحتی مقام کی سیر کرنے کا موقع ملے گابلکہ ساتھ ہی ساتھ مختلف ایڈونچر سرگرمیوں سے بھی لطف اندوز ہوسکیں گے ، ان سب کے علاوہ محکمہ سیاحت ، ثقافت ، کھیل ، آثارقدیمہ ، میوزیم اور امورنوجوانان کے زیراہتمام صوبے کے دیگر سیاحتی مقامات پر بھی عالمی یوم سیاحت کی مناسبت سے آج خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا گیا ۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *