امتیابھ بچن کی پاکستان آمد، پاکستانی مداحوں کو سرپرائز دے دیا گیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) اداکارہ عدیل چودھری نے کہا کہ بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن پاکستان آنے کے شدید خواہش مند ہیں۔تفصیلات کے مطابق ایک انٹر ویو کے دوران عدیل چوہدری نے انکشاف کیا کہ بھارتی فلم میں کام کرنے کے دوران ان کی ملاقات اداکار امیتابھ بچن سے ہوئی تو انہوں نے

پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ان کی والدہ کا تعلق لائیلپور(فیصل آباد)سے تھا اور ان کی خواہش ہے کہ وہ اپنی والدہ کے شہر کو دیکھیں جہاں انہوںنے اپنی زندگی کا ایک وقت گزارا ہے۔ عدیل چودھری نے بتایا کہ بالی وڈ کے بہت سے اداکار ایسے ہیں جن کے والدین کا تعلق پاکستان سے ہے اور وہ پاکستان آنے کی خواہش رکھتے ہیں۔ دوسری جانب مشیر اطلاعات کے پی کے اجمل وزیر نے کہا ہے کہ جہاں جہاں ایس او پیز پر عمل نہیں ہو گا وہاں اسمارٹ لاک ڈائون نافذ کریں گے، مشکل وقت میں اپوزیشن کی منفی سیاست قابل افسوس ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسپتالوں کے استعداد کار میں اضافہ کر رہے ہیں صوبے کے کسی اسپتال میں سہولیات کی کمی نہیں جبکہ اس میں مزید اضافہ بھی کیا جا رہا ہے۔انہوںنے کہاکہ وزیر اعلی محمود خان صورت حال کو خود مانیٹرکر رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ٹڈی دل پر قابو پانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کر رہے ہیں۔اجمل وزیر نے اپوزیشن پر بھی تنقید کی اور کہا کہ مشکل وقت میں اپوزیشن کی منفی سیاست قابل افسوس ہے اپوزیشن نے سیاست کرنی ہے تو بے شک کرے مگر پاکستان کے مستقبل سے نہ کھیلے۔ اجمل وزیر کے مطابق عوام اور تاجروں کو ایس او پیز پر عمل کرنا ہو گا کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیئے ایس او پیز پر عمل واحد حل ہے۔ وزیر اعظم کی توجہ مسائل کے حل اور عوام کی خوشحالی پر ہے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.