وہ پاکستانی ائیر ہوسٹس جو دے دلا کر پائلٹ لائسنس ہولڈر بن گئی

اسلا م آباد (ویب ڈیسک) پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن (پی آئی اے) کے 7 پائلٹس اور ایک ائیر ہوسٹس کا لائسنس منسوخ کر دیا گیا۔ ترجمان ایوی ایشن ڈویژن کا کہنا ہے کہ لائسنس منسوخ ہونے والے پائلٹس میں 5 فرسٹ آفیسر اور 3 کپتان شامل ہیں۔ ایوی ایشن ڈویژن کے ترجمان عبدالستار کھوکھر نے بتایا کہ

جن سات پائلٹس اور ایک ائیرہوسٹس کا لائسنس منسوخ ہوا ہے۔ ان تمام افراد کے پاس کمرشل پائلٹ لائسنس تھا۔ جن پائلٹوں کے لائسنس منسوخ کرنے کا نوٹیفکشن جاری کیاگیا ہے ان میں کیپٹن یحی،ٰ مصورسندیلہ، کیپٹن علی حسن یزدانی اور کیپٹن طلحہ احمد خان کے علاوہ فرسٹ آفیسرز ثقلین اختر، محمدعزیز جاوید، وسیم اختر اور سید سلیم علی شامل ہیں جب کہ پی آئی اے کی ائیر ہوسٹس شمائلہ مجید کا کمرشل پائلٹ لائسنس بھی منسوخ کیا گیا ہے۔ ترجمان ایوی ایشن ڈویژن کے مطابق تما م لائسنس تحریری امتحان میں غیر قانونی ذرائع استعمال کیے جانے کی بناء پر منسوخ کیے گئے ہیں۔ ترجمان ایوی ایشن ڈویژن نے بتایا کہ مشکوک ہونے کی بناء پر پی آئی اے کے 93پائلٹس کے لائسنس معطل کر دئیے ہیں اور ان کی تحقیقات کی جا رہی ہے جب کہ 34پائلٹس کو اظہار وجوہ کے نوٹس جاری کیے جا چکے ہیں۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *