پھر کیا حیران کن واقعہ پیش آیا؟

فیصل آباد (ویب ڈیسک) رینالہ خورد میں ایک پریمی جوڑے نے شادی نہ ہونے پر دلبرداشتہ ہو کر اکٹھے نہر میں چھلانگ لگا دی ، جوڑا کئی سال سے ایک دوسرے کے عشق میں مبتلا تھا مگر دونوں کے گھر والے اس رشتے پر راضی نہ تھے ۔ دونوں کو نہر میں چھلانگ لگاتے دیکھ کر شہریوں نے

پولیس اور 1122 کو فون کیا ۔ اور نہر میں لڑکے لڑکی کی تلاش کے لیے آپریشن شروع کیا گیا ، کچھ دیر بعد لڑکی کو تو زندہ نکال لیا گیا مگر لڑکے کو نہیں ڈھونڈا جا سکا ، بعد میں پتہ چلا کہ لڑکا تیر کر نہر کے دوسرے کنارے پہنچ گیا اور گھر چلا گیا ، یہ حقیقت معلوم ہونے پر 1122 نے نہر میں لڑکے کی تلاش کا سلسلہ جو 16 گھنٹے سے جاری تھا بند کردیا ، پولیس نے معاملہ کی تفتیش اور ضروری کاروائی شروع کر دی ہے ۔

Sharing is caring!

Comments are closed.