دنیا کا پہلا ملک جہاں عیدالفطر کا اعلان کر دیا گیا

دنیا کا پہلا ملک جس نے عید الفطر کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق

آسٹریلیا دنیا کا پہلا ملک ہے جہاں رمضان المبارک کے اختتام سے چند روز قبل ہی رواں سال عید الفطر کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔اس حوالے سے آسٹریلین قومی امام کونسل کی جانب سے

باقاعدہ اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔جاری اعلامیہ میں آسٹریلیا میں مقیم مسلمانوں کو بتایا گیا ہے کہ آسٹریلیا میں عید الفطر 1442 ہجری 13 مئی بروز جمعرات کو منائی جائے گی۔ آسٹریلیا میں رمضان المبارک کا اختتام 12 مئی بروز بدھ کو ہو گا، اسی روز شوال کا چاند بھی نظر آ جائے گا، جس کے بعد 13 مئی بروز جمعرات کو

آسٹریلیا بھر میں عید الفطر منائی جائے گی۔آسٹریلیا کے علاوہ دیگر کئی ممالک میں بھی شوال کے چاند کی رویت کے حوالے سے پیشن گوئی کی جا رہی ہے۔رمضان المبارک کا آخری ہفتہ شروع ہونے کے بعد غیر ملکی ماہرین فلکیات کی جانب سے ایک رپورٹ جاری کی گئی ہے، جس میں شوال کے چاند کی رویت کے حوالے سے تکنیکی معلومات فراہم کی گئیں۔ رپورٹ کے مطابق دنیا کے کئی ممالک میں 11 مئی جبکہ کچھ ممالک میں 12 مئی کو شوال کا چاند دیکھنے کی

کوشش کی جائے گی۔ رپورٹ کے مطابق 11 مئی کو دنیا کے کسی ملک میں شوال کا چاند نظر نہیں آئے گا، جبکہ کئی ممالک میں 12 مئی کو بھی چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے۔سعودی عرب، متحدہ عرب امارات سمیت بیشتر خلیجی اور عرب ممالک کے علاوہ کئی یورپی ممالک میں بھی 12 مئی کو چاند نظر آ جائے گا، یوں ان ممالک میں 13 مئی بروز جمعرات عید الفطر منائی جائے گی۔ جبکہ پاکستان سمیت بیشتر ایشیائی ممالک میں 12 کی بجائے 13 مئی کو شوال کا چاند نظر آئے گا، یوں ان ممالک میں 14 مئی کو عید الفطر منائی جائےگی۔ رپورٹ کے مطابق اس مرتبہ دنیا کے بیشتر ممالک میں رمضان المبارک 30 ایام پر مشتمل ہوگا۔

Sharing is caring!

Comments are closed.