ماہرہ خان نے پہلی بار پبلک کے سامنے اعتراف کرلیا

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان کی صف اول کی اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی زندگی کے خاص شخص ’سلیم کریم‘ کے بارے میں اپنے چاہنے والوں کو بتاتے ہوئے کہا کہ ایسا لگتا ہے جیسے وہ مجھے میری کسی نیکی کے بدلے ملے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال ماہرہ خان کی کچھ تصاویر

اور ویڈیو وائرل ہوئی تھیں جن میں وہ ترکی میں کسی شادی کی تقریب میں موجود تھیں اور اُن کے ساتھ اُن کے دوست سلیم کریم بھی تھے۔ سوشل میڈیا پر تصاویر وائرل ہونے کے بعد کچھ افواہیں زیر گردش تھیں کہ اداکارہ نے ترکی میں اپنے دیرینہ دوست سلیم کریم سے منگنی کرلی ہے لیکن بعد میں ماہرہ خان کی جانب سے ان تمام جھوٹی خبروں کی تردید کردی گئی تھی۔ حالیہ انٹرویو میں ماہرہ نے سلیم کریم کو اپنی زندگی کی محبت قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے انہوں نے زندگی میں کوئی نہ کوئی ایسا نیک کام ضرور کیا ہے کہ جس کے بدلے اللّہ نے مجھے سلیم کریم کی محبت میں مبتلا کیا ہے۔ حال ہی میں ماہرہ خان نے معروف ڈیزائنر ایچ ایس وائے کو فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر لائیو انٹرویو دیا جس میں اُنہوں نے پہلی مرتبہ پر اپنی محبت ’سلیم ‘ کے بارے میں کچھ باتیں کہیں۔ انٹرویو کے دوران میزبان نے ماہرہ خان سے اُن کی محبت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ تو ہم سب کو ہی معلوم ہے کہ آپ کو محبت ہوگئی ہے اور اُس شخص کا نام ’سلیم‘ ہے۔‘ میزبان کی طرف سے اُس شخص کا نام لینے پر ماہرہ خان شرمانے لگیں۔ میزبان نے ماہرہ خان سے سوال کیا کہ جب آپ اُن کی آنکھوں میں دیکھتی ہیں آپ کے ذہن میں سب سے پہلی بات کیا آتی ہے جس پر ماہرہ خان نے اپنے مشہور ڈرامہ ’ہمسفر‘ کا ایک ڈائیلاگ کہا: ماہرہ خان نے کہا کہ ’میں جب بھی اُن کی طرف دیکھتی ہوں تو میرے

ذہن میں آتا ہے کہ میں نے زندگی میں کوئی نہ کوئی تو ایسا نیک کام ضرور کیا ہے کہ جس کے بدلے اللّہ نے مجھے اس شخص سے نوازا ہے۔‘ اداکارہ نے اپنے بیٹے کےحوالے سے کہا کہ ’میں اپنے بیٹے کے لیے بھی ایسا ہی محسوس کرتی ہوں وہ میرے لیے میری دنیا کا مرکز ہے اور میری زندگی اُس کے اردگرد گھومتی ہے۔‘ اُنہوں نے کہا کہ ’جو لوگ مجھ سے پیار کرتے ہیں وہ سب میرے لیے بہت اہم ہیں اور میں اُن کو خوش کرنے کی ہمیشہ کوشش کرتی ہوں۔‘ انٹرویو کے دوران میزبان نے ماہرہ خان سے کہا کہ ’آج آپ نے جو اپنی محبت کے بارے میں انکشاف کیا ہے یہ سُن کر کروڑ دل ٹوٹ گئے ہوں گے کہ آپ کسی کو اتنا زیادہ چاہتی ہیں۔‘ میزبان نے اداکارہ سے سرکاری ٹی وی چینل پر نشر کی جانے والی ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کے حوالے سے سوال کیا تو ماہرہ خان نے کہا کہ ’میں نے ڈرامہ ارطغرل غازی دیکھا ہے اور میں خوش ہوں کہ اس ڈرامے کی وجہ سے ہمارے سرکاری ٹی وی چینل کو لوگ دیکھ رہے ہیں۔‘ ماہرہ خان نے اپنی خواہش کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ ’میری ہمیشہ سے خواہش ہے کہ میں سرکاری ٹی وی چینل کے لیے کوئی ڈرامہ کروں۔‘ اُنہوں نے کہا کہ ’جس طرح ماضی میں ہم سرکاری ٹی وی چینل پر 8 بجے والے ڈرامے شوق سے دیکھا کرتے تھے اور وہ سب ڈرامے بہت ہٹ بھی تھے، اسی طرح میں چاہتی ہوں کہ سرکاری ٹی وی چینل پر 8 بجے میرا ڈرامہ نشر ہو۔‘ یاد رہے کہ ماہرہ خان نے ابھی تک اس بارے میں کچھ نہیں بتایا ہے کہ سلیم کریم سے اُن کی ملاقات کب، کیسے اور کہاں ہوئی، اور سلیم کریم اُن کے بچپن کے دوست ہیں یا پھر وہ اداکارہ کے کوئی خاندانی دوست ہیں۔ ابھی تک یہ بات بھی واضح نہیں ہے کہ ماہرہ خان کی سلیم کریم سے دوستی اُن کی طلاق کے بعد ہوئی یا پہلے، یا سلیم کریم ہی اُن کی پہلی شادی میں ناکامی کی وجہ ہیں۔ خیال رہے کہ ماہرہ خان کی پہلی شادی 2007 میں علی عسکری سے ہوئی تھی اور دونوں کا ایک بیٹا بھی ہے تاہم اُن کی شادی کامیاب نہ ہوسکی اور 2015 میں دونوں کے درمیان طلاق ہوگئی۔

Sharing is caring!

Comments are closed.