نہ کوئی شرم نہ حیا۔۔۔۔ گلوکار عاصم اظہر کے ساتھ ڈیٹ اور تعلقات کے سوال پر ہانیہ عامر کا ایسا جواب کہ آپ بھی کانوں پر ہاتھ رکھ لیں گے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کافی عرصے سے یہ چہ ماگوئیاں کی جا رہی ہیں کہ ہانیہ عامر اور نامور گلوکار عاصم اظہر میں بہت قریبی تعلقات ہیں جس پر اب پاکستان کی خوبرو اداکارہ ہانیہ عامرنے ان کے اور عاصم اظہر کے تعلقات کے حوالے سے ہونے والی چہ میگوئیوں پر خاموشی توڑ دی ہے۔

گلوکارہ آئمہ بیگ کے ساتھ انسٹا گرام پر لائیو سیشن کے دوران ہانیہ عامر نے بتایا کہ اب وہ عاصم اظہر کے ساتھ نہیں ہیں۔آئمہ کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کا جوا ب دیتے ہوئے ہانیہ نے کہا کہ ‘عاصم اور میں صرف دوست ہیں ، ہم دونوں ایک ساتھ نہیں ہیں، ہم ایک دوسرے کو ڈیٹ نہیں کر رہے، ہم ایک کپل نہیں ہیں اور نہ ہی ہمارے درمیان کوئی تعلقات ہیں’۔ہانیہ اور عاصم گزشتہ ایک سال سے ایک دوسرے کے قریب نظر آئے جس کے بعد دونوں کے درمیان تعلقات اور قربتوں سے متعلق باتیں کی جارہی تھیں جبکہ گلوکار عاصم اظہر متعدد انٹرویوز میں اداکارہ ہانیہ عامر کے لیے جذبات کا اظہار کر چکے ہیں کہ وہ انہیں پسند کرتے ہیں۔اس ساری صورتحال میں مداحوں کو تو ان کی جانب سے شادی کی خبر کا انتظار تھا تاہم ہانیہ نے خاموشی سے تعلقات کے خاتمے کا اعلان کرکے کئی لوگوں کی امیدوں پر پانی پھیر دیا ہے۔ہانیہ کا انٹرویو وائرل ہوچکا ہے اور ٹویٹر پرٹاپ ٹرینڈ ز میں شامل ہوگیا ہے۔ اس سے قبل شہروز سبز واری اور سائرہ ہروز میں بھی علیحدگی ہو چکی ہے جبکہ شہروز سبزواری نے اب اداکارہ صدف کنول سے شادی رچا لی ہے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *