آخری وقت آنے کا طارق عزیز مرحوم کو کیسے پہلے ہی پتہ چل گیا ؟ حیران کن انکشاف

لاہور (ویب ڈیسک)طارق عزیز نے اپنے آخری ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ’يوں لگتا ہے وقت تھم گیا ہے رواں دواں زندگی رُک گئی ہے۔ٹوئٹر پر وفات سے ایک روز قبل جاری طارق عزیز کے پیغام سے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ بیماری کے باعث بستر پر لیٹے رہنے سے انہیں کوفت

ہوگئی تھی، انہوں نے لکھا کہ ’کئی دنوں سے بستر پر لیٹے لیٹے سوچ رہا ہوں کہ آزادانہ نقل و حرکت بھی مالک کی کتنی بڑی نعمت تھی۔‘انہوں نے اپنے پیغام میں یہ بھی لکھا کہ نہ جانے پرانا وقت کب لوٹ کے آتا ہے، ابھی تو کوئی امید نظر نہیں آرہی۔ٹوئٹر پر وفات سے دو روز قبل انہوں نے کلمہ شہادت بھی ٹوئٹ کیا تھا۔واضح رہے کہ ریڈیو , ٹیلی ویژن، فلم، صحافت، ادب اور سیاست کا ایک نمایاں نام طارق عزیز گزشتہ روز 84 سال کی عمر میں دارِ فانی سے کوچ کرگیا۔

Sharing is caring!

Comments are closed.