پڑوسی خاتون کا ناقابل یقین انکشاف

ممبئی (ویب ڈیسک) سوشانت سنگھ راجپوت کے خود کو موت کے گلے لگانے کی رات ان کی پڑوس میں رہنے والی خاتون نے ایسا منظر دیکھا جو ان کے گھر میں پہلے کبھی نہیں ہوا۔بھارت اداکار سوشانت سنگھ راجپوت 13 جون کی رات کو ممبئی میں اپنے گھر میں بے جان حالت میں

پائے گئے تھے۔ان سے متعلق ممبئی کی پولیس جانب سے اسے خود موت کو سینے سے لگانے کا واقعہ قرار دیا گیا تھا۔پولیس نے اس معاملے کی جانچ کا بھی آغاز کیا اور اس سلسلے میں سوشانت کے رشتہ داروں، دوستوں اور دیگر متعلقہ افراد کے بیانات قلمبند کیے جارہے ہیں۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اب سوشانت سنگھ کے پڑوس میں رہنے والی ایک خاتون کا بھی بیان سامنے آیا ہے۔انھوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جس رات سوشانت سنگھ راجپوت نے انتہائی قدم اٹھایا اس رات ان کے گھر میں ایسا منظر دیکھا گیا جو اس سے پہلے کبھی دیکھنے میں نہیں آیا تھا۔اس خاتون کا کہنا تھا کہ 13 جون کی رات کو سوشانت سنگھ کے کمرے کی روشنی بند ہوگئی تھی جبکہ ان کے باورچی خانے میں روشنی موجود تھی۔پڑوسی خاتون نے کہا کہ ایسا پہلے کبھی سوشانت کے گھر میں نہیں دیکھا گیا تھا۔خیال رہے کہ سوشانت سنگھ راجپوت کی موت ایک معمہ بنتی جارہی ہے اور اس حوالے سے آئے دن اور اپنے اپنے زاویوں سے نت نئے بیانات سامنے آتے رہتے ہیں۔گزشتہ ماہ سوشانت سنگھ کے والد کے کے سنگھ نے آنجہانی اداکار کی دوست ماڈل و اداکارہ ریا چکروبورتی کے خلاف بھی مقدمہ دائر کیا ہے۔اس کے بعد ماڈل و اداکارہ نے بھارتی سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا اور اس انکوائری کو ممبئی سے بہار منتقل کرنے کی درخواست کی تھی۔

Sharing is caring!

Comments are closed.