انا للہ وانا الیہ راجعون۔۔!! پاکستان کے نامور عالمِ دین کورونا وائرس کی وجہ سے انتقال کر گئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)  خیبرپختونخوا میں ڈاکٹر اور نرسز سمیت طبی عملے کے 25 ارکان کورونا وائرس کے شکارہو گئے ہیں۔ پرونشیل ڈاکٹر ایسوسی ایشن نے انکشاف کیا ہے کہ متاثرین میں 12 ڈاکٹرز،8 نرسزاور5 پیرامیڈکس شامل ہیں،حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور سےایک، ایوب ٹیچنگ اسپتال سے 2 ڈاکٹرز میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

معروف عالم دین سید شاہ عبد العزیز کورونا کی وجہ سے انتقال کر گئے۔ سید شاہ عبد العزیز سید غلام نبی شاہ کے صاحبزادے تھے۔چند روز قبل ان میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی،جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ان کا علاج جاری تھا تاہم وہ کورونا وائرس کو شکست نہ دے سکے اور جان کی بازی ہار گئے۔سید شاہ عبد العزیز نے ایک ویڈیو کے ذریعے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کا بناتا تھا۔اپنے ویڈیو پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں ایک وبا پھیلی ہوئی ہے جس سے ہر خاص و عام متاثر ہے۔امیر اور غریب دونوں طبقے اس آزمائش سے گزر رہے ہیں۔اور اب میں بھی اسی آزمائش سے گزر رہا ہوں۔میں نے میں کوئٹہ کے سفر میں تھا جہاں سے واپسی پر میرے اندر کورونا کی علامات پائی گئیں۔ٹیسٹ کروانے کےبعد کورونا کی تصدیق ہوئی۔جس کے بعد میں نے خود کو آئسولیٹ کر دیا۔سید شاہ عبد العزیز نے بتایا کہ ان کے اہلخانہ کے دیگر افراد صحتمند ہیں۔انہوں نے یہ بھی بتایا تھا کہ دن بدن ان کی صحت میں بہتری آ رہی ہے۔تاہم اب ان کے انتقال فرما جانے کی خبر موصول ہوئی ہے۔سید شاہ عبد العزیز کے انتقال پر ان کے چاہنے والوں نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔خیال رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 5 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔جب کہ 96 لوگ انتقال کر چکے ہیں۔

Sharing is caring!

Comments are closed.