گلوکار ہارون نے لاک ڈاؤن میں خاموشی سے شادی کرلی، دلہنیا کون ہے؟

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان میوزک انڈسٹری کے نامور گلوکار ہارون نے لاک ڈاؤن میں خاموشی سے شادی کرلی۔ 47 سالہ ہارون نے فروا نامی لڑکی سے شادی کی، شادی کی تقریب کا اہتمام گھر میں ہی کیا گیا جس میں قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سادگی

سے منعقد کی گئی شادی کی تقریب میں دولہا دلہن نے ایک رنگ کا لباس زیب تن کیا۔ ہارون نے اپنی زندگی کے اس بڑے دن سفید کُرتے پاجامے کے اوپر گولڈن ویسٹ کوٹ زیب تن کیا جبکہ دلہن فروا نے گولڈن وائٹ میکسی نما فراک کا انتخاب کیا۔ دلہن نے میک اپ میں بھی سادگی ہی اختیار کی اور صرف پھولوں کی جیولری ہی پہنی۔ سوشل میڈیا پر ہارون کے مداحوں کی جانب سے بڑی تعداد میں مبارکباد کے پیغامات دئیے جارہے ہیں اور آنے والی زندگی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جارہا ہے۔ دوسری جانب احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم و وفاقی وزیر برائے پانی و بجلی راجا پرویز اشرف سمیت 8 ملزمان کو پیراں غائب رینٹل پاور ریفرنس میں بری کردیا۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے پیراں غائب رینٹل پاور ریفرنس میں بریت کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے راجا پرویزاشرف اور شوکت ترین سمیت 8 ملزمان کی بریت کی درخواستیں منظور کیں۔ؒ پیراں غائب ریفرنس نیب راولپنڈی کی جانب سے 2014 میں دائر کیا گیا تھا، راجا پرویز اشرف پر بطور وزیرپانی وبجلی کرپشن اوراختیارات کے غلط استعمال کا الزام تھا۔ 192 میگا واٹ کا رینٹل پاور پلانٹ ملتان کے علاقے پیراں غائب میں لگایا گیا تھا۔ عدالت نے بریت کی درخواستوں پر دلائل سننےکے بعد فیصلہ محفوظ کررکھا تھا جو آج سنایا گیا ہے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.