ڈالر اور سونے کی قیمتوں میں ایک ساتھ تہلکہ خیز اضافہ ۔۔۔۔ سرمایہ کاروں اور سونے کے تاجروں کےو ارے نیارے ہو گئے

کاروباری میدان سے بڑی خبر: ڈالر اور سونے کی قیمتوں میں ایک ساتھ تہلکہ خیز اضافہ ۔۔۔۔ سرمایہ کاروں اور سونے کے تاجروں کےو ارے نیارے ہو گئے

کراچی ( ویب ڈیسک)گولڈ مارکیٹ ،سونا 1400روپے فی تولہ مہنگا ہو گیا ،تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 31ڈالر کے اضافے سے 1915ڈالر فی اونس ہو گئی ہے جس کے باعث مقامی مارکیٹ میں 1400روپے کے اضافے سے ایک تولہ سونے کی قیمت 1لاکھ 14ہزار 400روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 1200روپے کے اضافے سے 98ہزار 80روپے پر جا پہنچی۔ دوسری جانب کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 10پیسے بڑھ گئی ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو انٹر بینک میں10پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 163.65روپے سے بڑھ کر 163.75روپے اور قیمت فروخت 163.85روپے سے بڑھ کر 163.95روپے ہو گئی ، اوپن مارکیٹ میں بھی 10پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 163.70روپے سے بڑھ کر 163.80روپے اور قیمت فروخت 164روپے سے بڑھ کر 164.10 روپے ہو گئی ۔ یورو اور برطانوی پونڈ کی قدر میں ایک ایک روپے کاا ضافہ ریکارڈٖ کیا گیا جس سے یوروکی قیمت خرید 191روپے سے بڑھ کر 192روپے اور قیمت فروخت 193روپے سے بڑھ کر 194روپے پرجا پہنچی اسی طرح برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 210روپے سے بڑھ کر 211روپے اور قیمت فروخت 212روپے سے بڑھ کر 213روپے ہو گئی۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *