حکومت نے انتہائی اہم ادارہ کو بند کر دیا، تمام ملازمین کو فارغ کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری

اسلام آباد (ویب ڈیسک) ملازمین اس اقدام پر سراپا احتجاج ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی ڈی سی نے انہیں بغیر واجبات ادائیگی نوکری سے نکال دیا۔ ملازمین کے مطابق ملک بھر میں 30 سے زائد پی ٹی ڈی سی موٹلز بند کر دیے گئے ہیں۔ پی ٹی ڈی سی نیایک جھٹکے میں 400 ملازمین کو

نوکری سے نکال دیا۔ پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ کارپوریشن (پی ٹی ڈی سی) نے آپریشنز بند کرنے اور ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ جمعرات کو پی ٹی ڈی سی نے اپنا شمالی آپریشن بند کرنے اور ملازمین کو فارغ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق آپریشن بند کرنے، ملازمین کو نکالنے کا فیصلہ مسلسل مالی نقصان کے باعث کیا گیا۔ آپریشن بند کرنے، ملازمین کو فارغ کرنیکا فیصلہ کورونا وبا کے باعث کیا گیا جبکہ فارغ شدہ ملازمین کو ہدایت کی گئی کہ وہ متعلقہ منیجرز سے اپنے واجبات وصول کرلیں۔ دوسری جانب ملازمین اس اقدام پر سراپا احتجاج ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی ڈی سی نے انہیں بغیر واجبات ادائیگی نوکری سے نکال دیا۔ملازمین کے مطابق ملک بھرمیں 30 سے زائد پی ٹی ڈی سی موٹلز بند کردیے گئے ہیں۔ پی ٹی ڈی سی نیایک جھٹکے میں 400 ملازمین کو نوکری سے نکال دیا۔ ملازمین نے کہا کہ فارغ شدہ ملازمین کی اکثریت گزشتہ 20سال سیپی ٹی ڈی سی کیساتھ وابستہ تھی، موٹلز کے علاوہ فلیش مین ہوٹل اور پاک ٹورز کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔ ملازمین نے کہا کہ عدالت نے پی ٹی ڈی سی ملازمین کی نوکریوں سیفراغت پر اسٹے دے رکھا ہے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.