ملک ریاض نے نوجوانوں کو حیرت انگیز مشورے دے ڈالے

اگر آپ امیر بننا چاہتے ہیں تو یہ تین کام کریں۔

بحریہ ٹاﺅن کے بانی ملک ریاض کا شمار پاکستان کی چند امیر ترین شخصیات میں ہوتاہے اور اُنہوں نے اپنی کامیابی کا راز بتاتے ہوئے امارت کے خواب دیکھنے والے نوجوانوں کو تین تجاویز بھی دی ہیں جن پر

عمل کرنے سے کامیابی کے امکانات کئی گنا بڑھ جاتے ہیں۔اپنے ایک ویڈیو پیغام میں ملک ریاض نے انکشاف کیاکہ اُنہوں نے راولپنڈی کے مسلم ہائی سکول سے ابتدائی تعلیم حاصل کی اور دوسرے سال 333نمبروں کیساتھ میٹرک کرنے میں کامیاب ہوسکے, اگر 332 نمبر ہوتے تو دوسرے سال بھی فیل ہی ہوتا، بہت غربت دیکھی اور اب اللہ تعالیٰ تعالیٰ نے پیسہ بھی

بہت پیسہ بھی بہت دیا ، امیر لوگوں کی کتاب پڑھی جس میں لکھا تھا کہ 39 میں سے 35افراد پڑھائی میں نالائق ہی تھے ، بل گیٹس کو ہی ہی دیکھ لیں ، اگر یونیورسٹی سے نہ نکالا جاتا تو وہ آج کے بل گیٹس نہ ہوتے۔ملک ریاض نے بتایا کہ اللہ نے لوگوں سے کوئی کام لینے ہوتے ہیں اور اسی طرف لگا دیتا ہے ، میں آج اگر

ڈاکٹر ہوتا تو کچھ اور پوزیشن ہوتی ۔اُنہوں نے تین اصول بھی نوجوانوں کے ساتھ شیئر کیے اور بتایا کہ خواہش:سب سے پہلے آپ کے اندر امیر بننے کی خواہش ہونی چاہیے ، اگر آپ کچھ اور کام بھی کرنا چاہتے ہیں تو پہلے اس کی خواہش ضروری ہے۔ اللہ تعالیٰ کیساتھ کاروبار یا اس کی راہ پر خرچ :ملک ریاض نے کہاکہ ’اللہ کے ساتھ کاروبار کرناچاہیے یعنی فراخ دلی سے صدقہ و خیرات اور اللہ کی راہ پر

دینا چاہیے ، اس سے برکت آتی ہے ، سکول میں تھا تو تب ہی پانچ آنے روز اللہ کی راہ پر دیتا تھا۔ ویلفیئر سے نو آدمیوں کا کھانا شروع کیا تھا اور آج جتنے لوگوں کا انتظام ہوتا ہے ، حساب بھی نہیں، اس کی راہ پر ایک لاکھ خرچ کرتے ہیں تو اللہ تعالیٰ 70 گنا دیتا ہے ۔ اپنے کام سے محبت: اپنے کام سے کمٹمنٹ ہونی چاہیے ، محبت یا عزم آپ کا جتنا

مضبوط ہوگا، کامیابی اتنی ہی جلدی ملے گی اور اللہ تعالیٰ آسانیاں پیدا کردے گا، دل اور دماغ کامیابی کا سوچ رہا ہوگا تو آپ کوشش بھی کریں گے۔ آپ کی زندگی میں اللہ تعالیٰ کوئی نہ کوئی ایسا کام کراتا ہے جو حقوق العباد میں آتا ہے۔۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *