کورونا وائرس نے سابق پاکستانی کرکٹر کی جان لے لی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان میں کورونا کے 336نئے میرض سامنے آگئے، مزید 7 افراد جاں بحق ہوگئے، متاثرہ افراد کی تعداد 5374 ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں اب تک کورونا وبا سے مجموعی طور ہر 93افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ 44 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ آج ایک ہی دن میں پاکستان میں کورونا کے 336نئے مریض سامنے آئے ہیں۔

اب ایک اور افسوسناک خبر سامنے آئی ہے سابق پاکستانی کرکٹر کرونا وائرس کا شکار ہو کر انتقال کر گئے، ظفر سرفراز فرسٹ کلاس کرکٹر تھے جو پشاور کی نمائندگی کرتے رہے، وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق کے بعد 7 اپریل سے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں داخل تھے، وائرس کے باعث دنیا بھر میں کسی بھی کرکٹر کے انتقال کا پہلا واقعہ۔ تفصیلات کے مطابق مہلک کرونا وائرس نے اب ایک سابق پاکستانی کرکٹر کی بھی جان لے لی ہے۔ پشاور سے تعلق رکھنے والے سابق پاکستانی فرسٹ کلاس کرکٹر ظفر عباس انتقال کر گئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ ظفر عباس میں کچھ روز قبل ہی کرونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی تھی، جس کے بعد انہیں پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ بعد ازاں حالت بگڑنے پر انہیں آئی سی یو منتقل کیا گیا، لیکن پھر وہ پیر کے روز زندگی کی بازی ہار گئے۔ مرحوم 1969 میں پیدا ہوئے تھے، انتقال کے وقت ان کی عمر 50 سال تھی۔ ظفر عباس کو 15فرسٹ کلاس اور 6 لسٹ اے میچز کھیلنے کا اعزاز حاصل تھا۔ ظفر عباس بین الاقوامی کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے سابق کرکٹر اختر سرفراز کے بھائی بھی تھے۔ یہاں یہ واضح رہے کہ دنیا بھر میں کرونا وائرس سے کسی بھی کرکٹر کی موت واقع ہونے کا یہ پہلا واقعہ قرار دیا جا رہا ہے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.