کرونا وائرس بندروں میں داخل کیا گیا تو ان کی حالت کیا سے کیا ہوگئی؟سائنسدانوں نے تجربے کے حیران کن نتائج جاری کرد ئیے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) دنیا بھر میں تباہی پھیلانے کے بعد کرونا وائرس نے اب پاکستان میں اپنے قدم جما لئے ہیں جس کے بعد پاکستان بھر میں کرونا وائرس سے متاثرہ لوگوں کی تعداد 200 کے قریب پہنچ گئی ہے۔ کرونا وائرس کے خطرات کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت کی جانب سے ہر قسم کے اقداما ت کئے جا رہے ہیں۔

اسی سلسلے میں ملک بھر میں تعلیمی اداروں میں تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا تھا لیکن پاکستان میں کورونا وائرس میں مبتلا پہلا پاکستانی شہری لاہور کے میو ہسپتال میں دم توڑ گیا ہے کورونا وائرس کی پاکستان میں یہ پہلی ہلاکت ہے لاہور کے میو ہسپتال میں کرونا وائرس میں مبتلا شخص انتقال کر گیا، مذکورہ پنجاب کے ضلع حافظ آباد کا رہائشی تھا۔ نجی ٹی وی کے مطابق غلام عمران گزشتہ دنوں ایران سے واپس لوٹا تھا، حافظ آباد کا رہائشی 14روز تفتان میں قرنطینہ میں گزار کر واپس پنجاب آیا تھا۔شہری کو گزشتہ رات تشویش ناک حالت میں لاہور کے میو ہسپتال لایا گیا۔ اسے آئی سی یو میں رکھا گیا مگرذرائع کے مطابق وہاں وینٹی لیٹر کی سہولت نہیں تھی جس کی وجہ سے مذکورہ خالق حقیقی سے جا ملا۔ دوسری جانب ترجمان محکمہ صحت پنجاب نے بھی مریض غلام عمران کے انتقال کی تصدیق کر دی ہے ۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز یہ شبہ ظاہر کررہے ہیں کہ یہ پاکستان میں کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت ہوسکتی ہے جبکہ  اسلام آباد کے سیکٹر ایف سیون میں ایک گھر سے چھاپہ مار کر 2 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے ماسک برآمد کرلیے گئے جبکہ 4 چینی باشندوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عمر رندھاوا نے معلومات کی بنیاد پر اسلام آباد کے پوش سیکٹر ایف سیون میں گھر پر چھاپہ مارا دوسری جانب چین کے سائنسدانوں نے بندروں پر کرونا وائرس کا تجربہ کیا ہے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.