کرکٹ کے میدانوں میں سوگ۔۔!! خوفناک ٹریفک حادثہ، نامور مسلمان کرکٹر جان بحق

کابل (ویب ڈیسک) افغانستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی نجیب ترکئی انتقال کرگئے۔ نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق افغانستان کرکٹ ٹیم کے معروف کھلاڑی 29 سالہ نجیب تراکئی خوفناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں زخمی ہوگئے تھے ،نجیب تراکئی کی کار کو حادثہ افغانستان کے شہر جلال آباد میں پیش آیاتھا،

انہیں زخمی حالت میں قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا تھاان کے سر پر گہری چوٹیں آئیں جس کے سبب وہ کومہ میں تھے۔ واضح رہے کہ اوپنر نجیب ترکئی نے ایک ون ڈے اور 12 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں افغان ٹیم کی نمائندگی کی اور ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں 21 کی اوسط سے 258 رنز سکور کررکھے ہیں۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کے قریبی عزیز شاریز خان کی گاڑی چوری، انویسٹی گیشن پولیس اور اے وی ایل ایس بیس روز بعد بھی گاڑی اور ملزم کا سراغ نہ لگا سکے۔ گلبرگ کے علاقے حالی روڈ سے 14 ستمبر کو وزیر اعظم عمران خان کے قریبی عزیز شاریز کی کرولا گاڑی ایل ای ای،8568 چوری ہوئی۔ سیف سٹی اتھارٹی کی فوٹیج ہونے کے باوجود بھی گاڑی نہ مل سکی۔ انویسٹی گیشن ونگ، اے وی ایل ایس اور سی آئی اے پولیس ملکر بھی چوروں کا سراغ نہیں لگا سکے۔ یاد رہے گزشتہ روز شاعر حبیب جالب کی بیٹی طاہرہ جالب کے گھر کے باہر کھڑی موٹرسائیکل چوری ہوگئی تھی۔ طاہرہ جالب کا بھائی گھر کے باہر موٹرسائیکل کھڑی کرکے گیا اور اسی دوران دو چوروں نے اطراف کا جائزہ لیکر موقع ملتے ہی موٹرسائیکل لیکر فرار ہوگئے،طاہرہ جالب کا کہنا تھا کہ مصطفی آباد پولیس نے واردات کا مقدمہ درج کرلیا مگر اس کے باوجود ملزمان پولیس کی گرفت سے باہر ہیں۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *