’’ عمران خان کا کورونا ٹیسٹ منفی نہیں آیا بلکہ۔۔!! ڈاکٹر شہباز گِل نے پاکستانیوں کے نام بڑا پیغام جاری کر دیا، ہر کوئی دعائیں کرنے لگا

اسلام آباد( نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے ٹیسٹ رزلٹ کے بارے میں غیر تصدیق شدہ خبر زرائع سے مت چلائیں۔ جب ٹیسٹ کا رزلٹ آئے گا تو آپ اے شیئر کر دیا جائے گا۔ ابھی کوئی رزلٹ نہیں آیا۔ آپ سے التماس ہے کہ غیر تصدیق شدہ خبر مت

چلائیں۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے کورونا ٹیسٹ کے حوالے سے خبریں چل رہی ہیں کہ انکی رپورٹ منفی آگئی ہے جس حوالے سے تحریک انصاف کے رہنماء ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطوں کی ویب کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ’’وزیراعظم عمران خان کے ٹیسٹ رزلٹ کے بارے میں غیر تصدیق شدہ خبر زرائع سے مت چلائیں۔ جب ٹیسٹ کا رزلٹ آئے گا تو آپ اے شئعر کر دیا جائے گا۔ ابھی کوئی رزلٹ نہیں آیا۔ آپ سے التماس ہے کہ غیر تصدیق شدہ خبر مت چلائیں‘‘۔ خیال رہے کہ شوکت خانم اسپتال کے ماہرین نے گزشتہ روز وزیراعظم کے نمونے لیے تھے۔خوش قسمتی سے وزیراعظم اس مہلک وائرس سے محفوظ ہیں۔قبل ازیں وزیراعظم عمران خان کی مشیرِ اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم اور انکی فیملی کا ایک ٹیسٹ پہلے ہوچکا تھا جس کا نتیجہ منفی آیا تاہم اب فیصل ایدھی سے ملاقات کے بعد انکا دوبارہ ٹیسٹ ہوگا جس کیلئے نمونے حاصل کر لیے گئے ہیں۔فردوس عاشق اعوان نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وزیراعظم آفس کو روزانہ ڈس انفیکٹ کیا جاتا ہے، جبکہ پورے وزیراعظم ہاؤس کو روٹیشن میں ڈس انفیکٹ کیا جاتای ہے، فیصل عیدی نے وزیراعظم کو کورونا فنڈ کیلئے چیک دیا تھا لیکن انکا ٹیسٹ مازیٹو آنے کے بعد وزیراعظم کا ٹیسٹ کیا جائے گا تاکہ اس بات کی تسلی ہوسکے کہ انہیں تو وائرس نے متاثر نہیں کیا۔واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم کے فوکل پرسن ڈاکٹر فیصل نے کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کوروناکی تشخیص کیلئے اپنا ٹیسٹ کروائیں گے،وزیراعظم کی ملاقات ایک ایسے شخص سے ہوئی جس کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، تو بطور ذمہ دار وزیراعظم اور بطور ذمہ داری شہری مجھے خوشی ہے کہ وزیراعظم اپنا کورونا ٹیسٹ کروائیں گے۔ انہوں نے وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ ممکن ہے کہ ہم نے جو اندازہ لگایا ہے ہم اس کے نزدیک پہنچ جائیں گے، کل 17 لوگ اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، آج اموات کی تعداد192ہے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.