چوہدری نثار کو(ن) لیگ میں واپس لانے کی کوششیں جانتے ہیں نوازشریف نے آگے سے کیا جواب دیا ؟

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چوہدری نثار کو پھر سے ن لیگ میں شامل کرنے کی کوششیں ناکام ،نجی ٹی وی کے مطابق شہبازشریف نے نوازشریف منانے کی کافی کوشش کی لیکن سابق وزیراعظم نے چوہدری نثار کو پارٹی میں واپس لینے سے صاف انکار کر دیا ۔ذرائع کے مطابق گزشتہ چند مہینوں سے نواز شریف اور چوہدری نثار کے مشترکہ دوست بدگمانیاں دور کرنے میں سرگرم تھے اور انہوں نے نواز شریف کو پیغام پہنچایا کہ چوہدری نثار نے نہ تو نئی پارٹی بنائی اور نہ ہی وہ کسی پارٹی میں شامل ہوئے ہیں جبکہ چوہدری نثار کی واپسی سے پارٹی مزید مضبوط

ہوگی۔دوسری جانب چوہدری نثار کے قریبی ذرائع کے مطابق انہوں نے کبھی ذاتی طور پر ن لیگ میں واپس آنے کی خواہش کا اظہار نہیں کیا، جب اس حوالے سے جب رانا ثنااللہ سے رابطہ کیا گیا تو انکا کہنا تھا چوہدری نثار کی شمولیت کے حوالے سے پارٹی اجلاس کے بعد ہی کچھ کہا جا سکتا ہے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.