توجہ بھئی توجہ!!! کیینڈا جانا اب خواب نہیں رہا۔۔۔ کینیڈا جانےکے خواہشمند افراد کیلئے خوشخبری آگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کیینڈا جانا اب خواب نہیں رہا، اعلیٰ تعلیم کے خواہشمند افراد کیلئے خوشخبری آگئی ۔ کینیڈا میں تعلیم کے خواہشمندوں کیلئے اچھی خبر یہ ہے کہ کینیڈا نے پوسٹ گریجوایشن کیلئے آنے والے غیر ملکی طلبہ کیلئے ورک پرمٹ قوانین میں تبدیلی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ پوسٹ گریجوایٹ ورک پرمٹ بین الاقوامی طالب علموں کو اس قابل بناتا ہے ۔

کہ وہ اپنی ڈگری مکمل کرنے کے بعد کینیڈین انسٹیوٹ ڈی ایل آئی کے تحت آٹھ ماہ تک کام کرنے کا تجربہ حاصل کر سکیں۔ کینیڈا نے پوسٹ گریجوایشن کیلئےآنے والے غیرملکی طلبہ کیلئے پوسٹ گریجوایٹ ورک پرمٹ کے حصول کے طریقہ کار کو مزید آسان کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ کینیڈین میڈیا کے مطابق عموما پوسٹ گریجوایٹ ورک پرمٹ کے حصول کیلئے آن لائن کورسز کی اہمیت نہیں ہوتی تاہم اب کوروناوائرس کی وجہ سے کینیڈا کےادارہ برائے امیگریشن، رفیوجیز اور شہریت نے طلبہ کوآن لائن کورسز کی بنیاد پرورک پرمٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اب بھی ورک پرمٹ حاصل کرنے کے اہل ہوں گے۔ کینیڈین ادارے کی جانب سے یہ فیصلہ 14مئی کو کرلیا گیا تھا دنیا بھر سے آنے والے طلبہ اب خزاں دوہزار بیس میں داخلے لے سکیں گے اور وہ اپنے کورسز کا نصف حصہ اپنے آبائی ملکوں میں بیٹھ کر ہی مکمل کرسکیں گے اور اس کے بعد وہ ورک پرمٹ کے حصول کے بھی قابل ہوں گے۔مزید یہ کہ بین الاقوامی طالبعلموں کا ورک پرمٹ کا دورانیہ بھی کم نہیں کیا جائے گا۔ کینیڈا میں تعلیم کے خواہشمندوں کیلئے اچھی خبر یہ ہے کہ کینیڈا نے پوسٹ گریجوایشن کیلئے آنے والے غیر ملکی طلبہ کیلئے ورک پرمٹ قوانین میں تبدیلی کا فیصلہ کر لیا ہے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *