جمائمہ گولڈ سمتھ کی پاکستانی کی تعریف، پاکستانیوں نے ایسا مطالبہ کر دیا کہ عمران خان کی سابقہ اہلیہ بھی سوچ میں پڑ گئیں

لندن(نیوز ڈیسک) دنیا بھر میں جہاں نسل پرستی کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے وہیں وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ نے ایک پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور کی تعریف کر کے سب کی توجہ ان کی جانب مبذول کرادی ہے۔پاکستانیوں نے بھی اپنی سابقہ بھابھی

سے پاکستان واپسی کا مطالبہ کر ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق جمائمہ نے اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر ایک ویڈیو ری ٹویٹ کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک پاکستان نژاد برطانوی شہری کو اس کی ٹیکسی میں بیٹھا شخص مسلسل نسل پرست جملوں کا نشانہ بنا رہا ہے، اور اسے پاکستانی ہونے پر ایسے جملے کہہ رہا ہے جو ناقابل اشاعت ہیں۔اسی ویڈیو کو کمنٹ کے ساتھ ری ٹویٹ کرتے ہوئے جمائمہ نے لکھا کہ “شاباش اور احترام اس پاکستانی نژاد برطانوی ٹیکسی ڈرائیور کے لئےجس نے مضحکہ خیز ٹھگ کے ناقابل بیان نسل پرست جملوں کے باوجود اپنی نرم مزاجی کو برقراررکھا”۔جمائمہ کی پوسٹ پر ایک شخص نے جواب دیتے ہوئے بتایا کہ اس ٹیکسی ڈرائیور نے بدتہذیبی کے مرتکب شخص کیخلاف کسی قسم کی قانونی چارہ جوئی نہ کرنے اور اسے معاف کرنے کااعلان کیا ہے۔حبیب حسین نامی سائنس ٹیچر کے مطابق اس ٹیکسی ڈرائیور کا نام عابد مصطفیٰ ستی ہے اور عابد کے مطابق پولیس نے ان سے رابطہ کیا ہے تاہم انہوں نے اس شخص کو معاف کردیا ہے۔جمائمہ کسی پاکستانی کی تعریف کریں اور پاکستانی ان سے اپنی محبتوں کااظہارنہ کریں ایسا تو ممکن ہی نہیں۔عامرنامی ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ “واپس آجاو بھابھی یہ خاندان آپ کے بنا ادھوراہے”۔انیلا وسیم نے جمائمہ کا شکریہ اداکرتے ہوئے لکھا کہ آپ کی حساسیت اور خلوص ہی وہ وجوہات ہیں کہ ہم پاکستانی خود کو آپ سے محبت کرنے سے روک نہیں پاتے، آپ ایک بار پاکستان آئیں آپ سے محبت کاایسا اظہارہوگا جو آپ نے پہلے کبھی محسوس نہیں کیاہوگا۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *