ماڈل زرش گریوال رنگے ہاتھوں پکڑی گئی ۔۔۔ ناقابل یقین تصاویر بھی سامنے آ گئیں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)اداکاراﺅں کی سگریٹ نوشی کی تصاویر ’لیک‘ ہونے کے واقعات تو درپیش آ چکے تھے لیکن گزشتہ دنوں معروف ماڈل زرش گریوال نے خود ہی اپنے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کر دی جس میں وہ سگریٹ پی رہی ہوتی ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین ان پر خوب برس رہے ہیں۔

ویب سائٹ ’مینگوباز‘ کے مطابق یہ تصویر ہی نہیں بلکہ ماڈل نے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ کی بائیو میں بھی سگریٹ نوشی کی ترغیب پر مبنی فقرہ تحریر کر رکھا ہے جس پر لوگوں کا کہنا ہے کہ زرش گریوال ملک میں سگریٹ نوشی کی حوصلہ افزائی کر رہی ہیں۔زرش گریوال کی اس تصویر پر کمنٹس میں ایک خاتون صارف کا کہنا ہے کہ ”تمہیں سگریٹس کی تشہیر کرتے شرم آنی چاہیے، جو نہ صرف تمہارے لیے بلکہ اس معاشرے کے لیے نقصان دہ ہے۔ تمہیں اگر فرق نہیں پڑتا اور تم اگر سگریٹ پینا چاہتی ہو تو نجی طور پر پیو۔ اس طرح اس کی تشہیر کرنے کی کیا ضرورت ہے؟ اس طرح تم دوسری خواتین کو بھی سگریٹ نوشی کی ترغیب دینے کی مرتکب ہو رہی ہو۔“ دوسری جانب بھارت کورونا وائرس سے متاثرہ دنیا کا دوسرا سب سے بڑا ملک بن گیا ہے۔ اب تک امریکا کے بعد دوسرا سب سے بڑا ملک برازیل تھا ۔امریکا کی جانز ہاپکنز یونیورسٹی کے اعداد وشمار کے مطابق اس وقت بھارت میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 42 لاکھ پانچ ہزار کے قریب ہے جبکہ وہاں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 71 ہزار چھ سو سے بڑھ چکی ہے۔ سب سے زیادہ متاثرہ ملک بدستور امریکا ہے جہاں اس مہلک وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 62 لاکھ پانچ ہزار جبکہ ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ 89 ہزار کے قریب ہے۔دنیا میں اس وقت کورونا وائرس سے متاثرین کی کل تعداد 27.1 ملین سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد آٹھ لاکھ 83 ہزار سے زائد ہے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *