سابقہ اہلیہ نے بدلہ لے لیا۔۔!! محسن عباس اور انکی دوست ماڈل نازش جہانگیر کے حوالے سے افسوسناک خبر، مداح افسردہ ہوگئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) گلوکار محسن عباس اور ماڈل نازش جہانگیر کو گرفتار کر لیا گیا، ایف آئی اے سابر کرائم ونگ نے کراچی میں کی جانے والی کاروائی کے دوران دونوں شوبز شخصیات کو گرفتار کیا۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ معروف گلوکار و اداکار محسن عباس کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ محسن عباس کی سابقہ اہلیہ فاطمہ سہیل کی جانب سے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ میں شکایت درج کروائی گئی تھی کہ ان کے سابقہ شوہر اور نازش جہانگیر دونوں انہیں سوشل میڈیا پر بلیک میلنگ کر رہے ہیں۔فاطمہ سہیل کی شکایت پر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے جمعہ کے روز کراچی میں کاروائی کرتے ہوئے محسن عباس اور ان کی دوست معروف ماڈل نازش جہانگیر کو گرفتار کر لیا۔ واضح رہے کہ محسن عباس انہیں بدترین سلوک کا نشانہ بناتے تھے جبکہ بیٹے کی پیدائش ہوئی تو وہ کراچی میں ماڈل نازش جہانگیر کے ساتھ تھے۔ان الزامات کے جواب میں انسٹا گرام پراپنی پوسٹ کے کیپشن میں نازش جہانگیرنے لکھا کہ’’ میں ایک ایسی قوم سے ہوں جہاں بنا ثبوت اور سچ جانے 2 عورتوں کے ساتھ الگ الگ طرح کا سلوک کیا جاتا ہے‘‘۔نازش کے مطابق جو بھی سچ ہے سب کے سامنے آجائے گا۔ فاطمہ نے بغیرکسی ثبوت کے میرے لئے لکھا کہ میں ان کے شوہر کے ساتھ تھی اور سب نے مجھ پر گھر توڑنے والی عورت ہونے کا الزام عائد کردیا۔انہوں نے سوشل میڈیا صارفین کیلئے لکھا کہ اپنی عقل استعمال کریں۔ اگر فاطمہ کے پاس اس حوالے سے کوئی ثبوت ہوتا تووہ اسے پوسٹ کرتی ۔ فاطمہ ڈیلیوری سے ایک روز قبل میرے ساتھ ٹیلیفون کال پر تھی۔ میں نے اسے مبارکباد بھی دی تھی۔ اس وقت محسن کراچی میں شوٹنگ میں مصروف تھا جبکہ میں اسلام آباد میں تھی۔ مجھے اس سے ہمدردی ہے لیکن میں اس بات کا اعلان کرتی ہوں کہ ان دونوں کی شادی شدہ زندگی کے مسائل کی وجہ میں نہیں ہوں۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *