سونے کی قیمت نے تو سناروں اور خریداروں کے ساتھ مذاق بنا لیا ، ایک بار پھر قیمت میں حیران کن کمی ہو گئی

کراچی(ویب ڈیسک)ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کمی ہو گئی۔ سونے کی نئی قیمت ایک لاکھ 14 ہزار 500 روپے ہو گئی ہے ۔ ادھر فی تولہ اور دس گرام سونے کی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت میں بھی 10 روپے کمی ہوئی ہے جس کے بعد چاندی کی نئی

قیمت 1 ہزار 320 روپے ہو گئی ہے۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وفاقی حکومت نے ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے میں ایف بی آر کی ناکامی کے بعد نئے اقدام کا فیصلہ کیا ہے۔مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت گذشتہ روز ہونے والے ایف بی آر کے پالیسی بورڈ کے اجلاس میں ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے کے لیے نئے لیگل ارینجمنٹ پر غور کیا گیا۔ اس ارینجمنٹ کا مقصد نادرا کے پاس موجود ڈیٹا کی مدد سے ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنا ہے۔ قبل ازیں بھی اس نوع کی کوششیں کی گئیں جو بارآور ثابت نہ ہوسکیں۔دوران اجلاس مشیرخزانہ نے نادرا اور ایف بی آر کے درمیان ڈیٹا شیئرنگ کے مسائل اور اس سلسلے میں درپیش رکاوٹوں کا تعین کرنے کے لیے پالیسی بورڈ کے اراکین کی ذیلی کمیٹی تشکیل دی۔وزارت خزانہ کے مطابق اس کمیٹی میں وزیر صنعت حماداظہر، مشیر وزیراعظم برائے ادارہ جاتی اصلاحات ڈاکٹر عشرت حسین، قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چیئرمین فیض اﷲ کاموکا، چیئرمین ایف بی آر اور چیئرمین نادرا شامل ہوں گے۔ زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں جمعہ کو روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر کو تنزلی کا سامنا رہا اور انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر دوبارہ 166 روپے روپے کی سطح سے نیچے آگئی۔مارکیٹ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر اتار چڑھاؤ کے بعد مزید 42 پیسے کی کمی سے 165 روپے 97 پیسے پر بند ہوئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 30 پیسے کی کمی کے ساتھ 166 روپے 40 پیسے پر بند ہوئی۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *