پسند کی شادی اور ایک بیٹی کا باپ!!عابد کون ہے اور اسکا تعلق کس خاندان سے ہے؟ مزید تفصیلات سامنے آگئیں

لاہور (نیوز ڈیسک) سانحہ موٹر وے میں جس شخص عابد ولد اکبر علی کا ڈی این اے میچ کر گیا ہے اس کے متعلق مزید تفصیلات سامنے آگئیں ہیں۔ تفصیلات کے مطابق عابد ولد اکبر علی کا تعلق بہاولپور کے علاقے فورٹ عباس سے ہے، عابد نے سال 2013 میں دوران ڈکیتی ایک خاتون

اور اسکی بیٹی کی عزت لوٹ لی تھی، ملزم کے ساتھ اس وقت اسکے 4 ساتھی بھی موجود تھے، اس واقعہ کے بعد چھ مہینوں تک اس کیس کی سماعت کی گئی تاہم بعد میں ملزمان نے مدعیوں پر دباؤ ڈال کر صلح کر لی یوں پھر یہ معاملہ ختم ہوگیا، بدنامی کی وجہ سسے متاثرہ خاندان نے علاقہ چھوڑ دیا، جس کے بعد اہلیان علاقہ نے دباو ڈالا جس کے بعد عباد اور اسکے خاندان نے فورٹ عباس کا علاقہ چھوڑ دیا تھا، عابد کا تعلق اتنے درندہ صفت خاندان سے ہے کہ وہ لوگ کچھ عرصہ قبلل اپنی بہن کی بھی جان لے چکے ہیں،عابد کی ایک بیٹی بھی ہے اور اس نے پسند کی شادی کر رکھی ہے ۔ٰیاد رہے کہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ڈاکٹر شہباز گِل کا کہنا تھا کہ ’’ مبارک ہو وزیراعلی عثمان بزدار کو، آئی جی پنجاب کو ،سی سی پی او لاہور اور پوری ٹیم کو۔ ملزم کا ڈی این اے متاثرہ خاتون سے میچ کر گیا ہے،انشاللہ جلد گرفتاری بھی ہوگی۔عوام کو پتہ ہو کہ رات 4 بجے تک عثمان بزدار میٹنگ میں تھے آئی جی اور سی سی پی او کے ساتھ۔وزیراعلی نے پورے کیس کی خود مانیٹرنگ کی ہے کام بولتا ہے الفاظ نہیں۔ ویلڈن بزدار ‘‘۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *