’’ ہر خوبصورت خاتون سے عشق کرلیتا ہوں، جن سے عشق کرتا ہوں ان کے خاوند بھی۔۔۔ ‘‘اداکار نعمان اعجاز متنازعہ انٹرویو پر تنقید کی زد میں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان کے معروف اور سینئر اداکار نعمان اعجاز اپنے انٹرویو کی وجہ سے شدید تنقید کی زد میں ہیں،جس میں وہ دیگر خواتین کے ساتھ افئیر کی بات کرتے ہیں۔نعمان اعجاز کے اس بیان کو لے کر سوشل میڈیا پر خوب تنقید کی جا رہی ہے۔مایہ ناز اداکار نعمان اعجاز کا کہنا ہے کہ

ہم آرٹسٹ لوگ بہت زیادہ عاشق مزاج ہوتے ہیں۔میرا بے انتہا دفعہ دل پھسلا ہے۔مجھے تو راہ چلتے کوئی لڑکی پسند آ جاتی ہے۔اور میں اس چیز کو کنٹرول بھی نہیں کرتا۔نعمان اعجاز مزید کہتے ہیں کہ مجھے تو ہر لمحہ اور روزانہ محبت ہوتی ہے،میں بہت زیادہ محبت کرنے والا شخص ہوں۔مجھے خوبصورت اور مشکل خاتون سے ہی سب سے زیادہ عشق ہوتا ہے۔انہوں نے مزید کہا میں بہت اچھا اداکار اور ذہین شخص ہوں یہاں تک کہ میں اپنی بیوی کو بھی نہیں پتہ چلنے دیتا،جن سے عشق کرتا ہوں ان کے خاوندوں کو بھی پتہ نہیں چلتا۔اینکر عفت عمر نے نعمان اعجاز سے می ٹو مہم سے متعلق سوال کیا تو انہوں نے کہا کہ یہ بہت خطرناک چیزیں ہیں۔لوگ اسے ہتھیارکے طور پر استعمال کرتے ہیں اور یہ سب دین سے دوری کی وجہ سے ہے۔سوشل میڈیا پر نعمان اعجاز پر خوب تنقید کی جا رہی ہے،صارفین کا کہنا ہے کہ اداکار کھلے عام اپنی اہلیہ کو دھوکہ دینے کا اعتراف کر رہے ہیں اور یہ ایسی چیز نہیں ہے جس کو سراہا جائےاور اگلے ہی سوال پر نعمان اعجاز کہتے ہیں کہ اس طرح کے واقعات دین سے دوری کی وجہ پیش آتے ہیں۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *