تحریک انصاف کی حکومت کا ایک سال مکمل ہونے پر اب کس جماعت کی مقبولیت سب سے زیا دہ ہے؟ رات گئےتازہ ترین سروے نے بڑا سرپرائز دے دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سروے کسی بھی حکومت کی عوام میں مقبولیت جانچنے کا بہت بڑا پیمانہ ہوتے ہیں اس سے لوگ حکومت پر اپنی آزادانہ رائے کا اظہار کرتے ہیں جس سے حکومت کوبھی اپنی پرفارمنس بہتر کرنے میں مددملتی ہے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو ایک سال سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے ایک سال پورا ہونے پر


پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اپنی عوامی مقبولیت برقرار رکھنے میں کامیاب رہی ہے حکومت کو 30 فیصد عوام کی حمایت حاصل رہی ہے پاکستان مسلم لیگ ن کو اپنی حکومت کا ایک سال مکمل ہونے پر 17 فیصد جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کو 22 فیصد عوام کی حمایت حاصل تھی۔ تفصیلات کے مطابق روشن پاکستان نامی ایک تنظیم کی جانب سے حکومت کی مقبولیت جاننے کیلئے عوامی رائے پر مبنی سروے کروایا گیا ہے۔روشن پاکستان تنظیم کی جانب سے کروائے گئے سروے میں عوام کی اکثریت نے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے حق میں اپنی رائے دی۔سروے نتائج کے مطابق حکومت کو ایک سال مکمل ہونے پر تحریک انصاف کی مقبولیت پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے۔2009 میں جب پیپلز پارٹی کی حکومت کو ایک سال مکمل ہوا تھا، تب اس کی مقبولیت 31 فیصد سے گر کر 22 فیصد پر آگئی تھی۔ایک سال کے اندر اندر پیپلز پارٹی کی مقبولیت میں 9 فیصد کمی ہوئی تھی۔ جبکہ 2014 میں جب مسلم لیگ ن کی حکومت کا ایک سال مکمل ہوا تھا، تب اس کی مقبولیت 33 فیصد سے گر کر 17 فیصد تک چلی گئی تھی۔ایک سال مکمل ہونے پر تحریک انصاف کی حکومت عوامی مقبولیت برقرار رکھنے میں کامیاب، حکومت کو 30 فیصد عوام کی حمایت حاصل، ن لیگ کو اپنی حکومت کا ایک سال مکمل ہونے پر 17 فیصد مقبولیت حاصل تھی جبکہ پیپلز پارٹی کو 22 فیصد عوام کی حمایت حاصل تھی۔ اسی طرح ایک سال مکمل ہونے پر ن لیگ کی حکومت کی مقبولیت میں 16 فیصد کی کمی ہوئی تھی۔ تاہم اب جب تحریک انصاف کی حکومت کا ایک سال مکمل ہوا ہے تو اس کی مقبولیت میں صرف 2 فیصد کمی ہوئی ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت کی مقبولیت 32 فیصد سے گر کر 30 فیصد تک آئی ہے۔ سروے نتائج کے مطابق عوام کی اکثریت نے مہنگائی اور دیگر مسائل کے باوجود تحریک انصاف کی حکومت ۔کے حق میں اپنا فیصلہ سنایا ہے جو کہ بہت خوش آئند بات ہے حکومت کو اب اپنی پرفارمنس مزید بہتر بنانا ہوگی۔

Sharing is caring!

Comments are closed.