سوشل میڈیا پر طوفان: شنیریا اکرم کے موقف نے پاکستانیوں کو دنگ کر ڈالا

لاہور (ویب ڈیسک) سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کی اہلیہ و سماجی کارکن شنیرا اکرم کا کہنا ہے کہ خواتین اور بچوں سے غلط کاری جیسے کیسز میں ملوث ملزمان کو تختہ دار پر لے جانا اِن سنگین مسائل کا حل نہیں ہے۔لاہور موٹروے پر خاتون کے ساتھ ہولناک واقعے اور دیگر معاشتری مسائل کے خلاف سوشل میڈیا

پر اپنی آواز بُلند کرنے والی شنیرا اکرم نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’زیادتی کے واقعات میں ملوث ملزمان کو سر عام یہ سزا دینا اِن سنگین مسائل سے چھٹکارا حاصل کرنے کا راستہ نہیں ہے۔‘ شنیرا اکرم نے لکھا کہ ’اگر ہم اپنے ملک میں ایک محفوظ اور مہذب معاشرہ چاہتے ہیں تو ہمیں اِس تاریکی دور سے نکلنا ہوگا اور اِس کے لیے ہمیں بحیثیت قوم ایک ہوکر سخت محنت کرنے کی ضرورت ہے۔‘اُنہوں نے لکھا کہ ’اِس وقت ہمیں اپنی ماؤں، بہنوں، بیٹیوں اور بچوں کے بہتر تحفظ کا مطالبہ کرنے کی ضرورت ہےوسیم اکرم کی اہلیہ کے اِس پیغام پر جہاں کچھ ٹوئٹر صارفین نے اُن کی حمایت کی تو وہیں کئی صارفین نے شنیرا کے پیغام کی مخالفت کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا۔اُسامہ نامی صارف نے شنیرا کے ٹوئٹ کی مخالفت کرتے ہوئے لکھا کہ ’مسئلے کا حل تختہ دار ہی ہے کیونکہ اگر ایک ملزم کو یہ سزا ملے گی تو مستقبل میں دیگر لوگ اِس گھناؤنے جرم کو کرنے سے ڈریں گے۔‘عثمان خالد نامی صارف نے شنیرا کی ذاتی رائے کا احترام کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ کی رائے درست ہے لیکن ہم سرِعام سزا دینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔‘ایک اور صارف نے لکھا کہ ’شنیرا میں معذرت چاہوں گا لیکن سزا کبھی بھی چُھپا کر نہیں دی جاتی، یہ ایک گھناؤنا جرم ہے اور مجرموں کے دِلوں میں خوف ڈالنے کے لیے سزا لازمی ہے۔‘خیال رہے کہ اِس سے قبل شنیرا نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پاکستان کی نوجوان نسل کے لیے ایک معنی خیز پیغام جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کے نوجوانوں کبھی بھی یہ نہ سوچنا کہ آپ جن سنگین معاشرتی مسائل کے خلاف اپنی آواز سوشل میڈیا پر بُلند کرتے ہو وہ کہیں نہیں سُنی جاتی یا پھر آپ کی آواز ضائع ہو رہی ہے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *