چند ہی گھنٹوں میں موسم کیا صورتحال اختیا کرنے والا ہے, پاکستانیوں کےلئے بڑی خبر

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کے مطابق نورپور تھل، لسبیلہ، تربت اور پسنی میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ میدانی علاقوں میں موسم گرم رہے گا۔ گزشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کے مطابق نورپور تھل، لسبیلہ، تربت اور پسنی میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے بارے میں محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق سرینگر، جموں، پلوامہ، اننت ناگ، بارہ مولا اور شوپیاں میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے جبکہ لہیہ مطلع ابر آلود رہے گا۔آج صبح سرینگر میں درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ، جموں20، لہیہ ایک، پلوامہ 13، اننت ناگ اور شوپیاں 12، اور بارہ مولا میں 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی شہباز گِل نے کہا ہے کہ لاہور نے نواز شریف اور مریم صفدر کا پاکستان اور اس کی فوج کے خلاف بیانیہ مسترد کر دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی شہباز گِل نے بتایاکہ مسلم لیگ (ن )کا ووٹر ہو یا کوئی بھی پاکستانی، وہ فوج سے محبت کرتا ہے۔شہبازگِل نے کہا کہ نواز شریف نے لندن میں جس سفارت خانے میں خفیہ ملاقات کی اس کاجواب دینا پڑے گا، پاکستان مخالف پروپیگنڈا نہیں بکےگا۔دریں اثنامعاون خصوصی شہباز گل نے

ن لیگی رہنما مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مریم اور نگزیب کا بیان دیکھا حیران ہو ں یہ عوام کو بے وقوف سمجھتے ہیں یہ پاکستان کے اداروں اور سالمیت پر حملہ کریں گے سب کو پتا ہے ملک کابیڑہ کس نے غرق کیا ہے، یہ مریم صفدر کو بھی پتا ہے انکے ملک دشمن اور بی جے پی کے بیانیے کا بوجھ مسلم لیگ ن کے ووٹرز اور لیڈرز نہیں اٹھا سکتے سب کو پتا ہے بجلی گھروں میں سے کس نے کک بیکس لیے ، سب کو پتہ ہے میٹرو میں آپ نے کرپشن کی۔انہو ں نے مریم اورنگزیب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کرائے کے ترجمانوں کی بات کس منہ سے کرتی ہیں ، آپ تو انکی نسل درنسل غلام ہیں ،کسی میرٹ پر تو آپ آئی نہیں۔آپ نہیں چاہتیں کہ نوازشریف کی چوری پر بات کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ تمام باتوں پر سیاست بھی ہوگی اور آ پ کو جواب بھی دیں گے پاکستان کوویڈ کے ساتھ کس طرح لڑاپوری دنیا اسکی مثال دے رہی ہے ، آپ لوگ کوویڈ کے بہانے سیاست کرنا چاہتے تھے لیکن اللہ پاک کو کچھ اور منظور تھا اللہ پاک نے یہ سعادت عمران خان کو دی کہ وہ ڈٹے رہے وہ بلا جو کورونا کے بہانے دودھ پینے آیا تھا وہ آج جیل میں ہے ۔ انہو ںنے کہا کہ سب کہتے رہے کہ سخت لاک ڈاؤن نہ کرنے پر عمران خان کیخلاف مقدمات بنائے جائیں مگر عمران نے دباؤ برداشت کیا اور غریب کا کندھا بنے ،اس کی آواز سنی وزیراعظم نے مشکل فیصلہ کیا جو دنیا میں کسی اور سیاسی لیڈر نے نہیں کیا۔شہباز گل نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے اپنی قوم کے غریب طبقے کیلئے فیصلہ کیا کہ سخت لاک ڈاؤن نہیں کریں گے ،ان کی استقامت پر اللہ نے رحمت کی کیونکہ نیت صاف تھی، ہماری اکانومی بھی بچ گئی اور ہماری جانیں بھی بچ گئیں ، ہمارے جیسے وسائل رکھنے والے ممالک میں پاکستان واحد ملک ہے جو بچا ہوا ہے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *