’’ میرے والد نے بچپن میں میرا خون تک نکال دیا۔۔۔‘‘نامور پاکستانی اداکارہ نے اپنے والد کے ساتھ تعلقات کے بارے میں ناقابل یقین انکشاف کر دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستانی شوبز سٹارز کے بہت سے چاہنے والے ہیں مگر کسی کو بھی اپنے ان شوبز سٹارز کی سابقہ زندگی کے بارے میں علم نہیں ہوتا تاہم اب پاکستان کی نامور اداکارہ نے ایک اہم انکشاف کر کے فلم انڈسٹری میں ہلچل مچا دی ہے۔ جس سے ہر طرف سے طرح طرح کی باتیں ہونے لگی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ فضا علی کا کہنا ہے کہ ان کے والد بہت ظالم تھے اور وہ والدہ کو بہت مار پیٹ کیا کرتے تھے، ایک دفعہ انہوں نے امی کو اتنی بُری طرح سے مارا کہ ان کے دانت ٹوٹ گئے جس کی وجہ سے والدہ کے منہ سے بہت خون بہنے لگا یہاں تک کہ فرش پر خون ہی خون ہوگیا جس پر پڑوسی انہیں ہسپتال لے کر گئے۔ مجھے بھی مارا اور خون نکال دیا۔ نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے فضا علی کا کہنا تھا کہ میرے والد کے بارے میں بہت سے لوگوں کو نہیں پتا کیوں کہ میں اکثر کہہ دیتی تھی کہ والد صاحب بچن میں ہی انتقال کر چکے ہیں، لیکن اگر سچ پوچھیں تو مجھے نہیں معلوم کہ والد زندہ ہیں یا مر چکے ہیں۔اداکارہ نے کہا کہ والد ذمہ داریوں سے بھاگنے والے تھے اورانہیں کمانے کا شوق بھی نہیں تھا جب کہ والدہ پیسے والی تھیں اور ابا لالچی ہونے کی وجہ سے ہر وقت والدہ سے پیسے مانگتے تھے اور نہ ملنے پر والدہ کومارتے تھے۔ دوسری جانب فلم اںڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ  میرا خیال ہے کہ مجھے پیار ہوگیا ہے۔ اس کا تعلق شوبز انڈسٹری سے نہیں ہے لیکن نام نہیں بتاؤں گی، اس معاملے میں شرمیلی ہوں۔ میں وہمی ہرگز نہیں ہوں لیکن زندگی نے جو سبق دیا ہے اس میں نظر وغیرہ لگتے نہیں دیکھنا چاہتی ہوں، پیارومحبت صرف الفاظ نہیں ہیں بلکہ اپنے اندر بہت بڑی طاقت رکھتے ہیں جو زخموں کو مندمل کردیتے ہیں ۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *