دولہا نے شادی کے ایک روز بعد دلہن بیچ دی شوہر نے اپنی نئی نویلی دلہن کوکتنے میں فروخت کیا ؟ افسوسناک تفصیلات

پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں نوجوان نے شادی کے ایک روز بعد اپنی دلہن کو مبینہ طور پر فروخت کر دیا۔گوجرانوالہ پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی 3 ہفتوں بعد لاہور سے بھاگ کر واپس گھر پہنچ گئی، ملزم عثمان نے بیوی کو گھمانے کے بہانے لاہور میں فروخت کر دیا تھا۔قومی موقرناے کی رپورٹ کے مطابق پولیس کا مزید کہنا ہے کہ

لڑکی نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ اس کے شوہر نے لاہور میں اسے 3 لاکھ روپے کے عوض فروخت کر دیا تھا گجرانوالہ کے ڈی ایس پی نواز سیال کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی کا میڈیکل چیک اپ کرانے کے بعد مقدمہ درج کیا گیا ہے۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ لڑکی کو فروخت کرنے اور خریدنے والے ملزمان کو تلاش کیا جا رہا ہے جنہیں جلد گرفتار کر لیں گے۔ دوسری جانب زرمبادلہ کے ذخائرمیں گزشتہ ہفتہ کے دوران 120.4 ملین ڈالر کا اضافہ، حجم 19.842 ارب ڈالر ہو گیا، ذخائر میں اضافے کی وجہ سے پاکستانی روپے کی قدر میں اضافے اور ڈالرز کی قیمت میں مزید کمی ہونےکا امکان۔ زرمبادلہ کے ذخائرمیں گزشتہ ہفتہ کے دوران 120.4 ملین ڈالر کا اضافہ ریکارڈکیا گیا۔سٹیٹ بینک کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق 28 اگست کو ختم ہونے والے ہفتہ کے دوران ملک میں زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 19.842 ارب ڈالر تھا، 21 اگست 2020ء کو ختم ہونے والے ہفتہ میں زرمبادلہ کے ذخائرکا حجم 19.722 ارب ڈالرریکارڈ کیا گیا تھا۔اسٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 12.712 ارب ڈالر جبکہ بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم7.130 ارب ڈالرریکارڈکیا گیا۔21 اگست کو ختم ہونے والے ہفتہ میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 12.640 ارب ڈالر اوربینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 7.081 ارب ڈالرریکارڈکیا گیا تھا۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *