کورونا کے باعث لاک ڈائون، سب سے زیادہ فحش مواد کس ملک میں دیکھا گیا؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) دنیا بھر میں مہلک عالمی وبا کورونا وائرس کے پیشِ نظرلاک ڈاؤن جاری ہے،جس کے باعث دنیا کی نصف آبادی گھروں تک محدود ہو گئی ہے۔ایسے میں انٹرنیٹ اورسوشل میڈیا ایپس اور دیگر ویب سائٹس کےاستعمال میں بھی اضافہ ہواہے۔دنیا بھرکی طرح بھارت میں بھی کورونا وائرس کےباعث لاک ڈاؤن کیا گیا ہے۔

تاہم بھارت،اس دوران سب سے زیادہ فحش مواد دیکھنے والوں کا ملک بن گیا ہے۔فحش مواد شائع کرنےوالی ایک ویب سائٹ کےمطابق 24 مارچ کو ویب سائٹ پر بھارت سےآنےوالا ٹریفک صرف 23 فیصد تھا لیکن چند ہی دنوں بعد 27 مارچ کو ویب سائٹ پربھارت سےآنے والا ٹریفک 95 فیصد تک پہنچ گیا۔ویب سائٹ حکام نے بتایا کہ یکم اپریل کو بھی بھارت سے سائٹ پر ٹریفک کا تناسب 64 فیصد تھا۔حکام کے مطابق صرف بھارت ہی نہیں دنیا بھر میں لاک ڈاؤن کے دوران فحش مواد دیکھنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے مگر بھارت میں یہ اضافہ سب سے زیادہ ہوا ہے۔واضح رہے کہ دنیا بھرمیں کورونا وائرس کےباعث 74 ہزارسےزائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 13 لاکھ سے زائد ہے۔جبکہ بھارت میں کورونا وائرس کےباعث ایک سو سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 4 ہزار سے زائد ہے۔ دوسری جانب جان لیوا کورونا کا شکار پاکستانی گلوکار سلمان احمد کا کہنا ہے کہ نیو یارک کی صورتحال بدترین ہے، لوگ مرنے والوں کی آخری رسومات بھی ادا کرنے سے قاصر ہیں اور لواحقین جنازوں میں شرکت کرنے سے احتیاط سے کام لے رہے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گلوکار کی جانب سے ایک منٹ اور 5 سیکنڈ پر مشتمل ویڈیو سامنے آئی ہے۔

جس میں برہمی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا جارہا ہے کہ کورونا کے خوف کے باعث لواحقین جنازے میں شرکت سے گریزاں ہیں۔ ویڈیو بنانے والا برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہہ رہا ہے کہ ’ایک بیٹا اپنے باپ کے جنازے پر شرکت کرنے نہیں آیا۔انہوں نے بتایا کہ یہاں تین جنازے پڑھائے گئے جس میں لواحقین نے یہ کہتے ہوئے شرکت کرنے سے انکار کیا کہ آپ لوگ ہمیں ویڈیو بنا کر بھیج دیں۔ سلمان احمد کا اپنے سوشل میڈیا پیغامات میں کہنا ہے کہ نیویارک میں قیامت خیز مناظر دیکھنے میں آرہے ہیں، انہوں نے بتایا کہ یہاں کی سڑکیں سنسان اور اسپتالوں میں ہر طرف لاشیں ہی لاشیں ہیں۔نیویارک میں مقیم پاکستانی گلوکار سلمان احمد کا کہنا تھا کہ نیویارک اس وقت وار زون دکھائی دے رہا ہے، یہاں کورونا کی تشخیص کا ٹیسٹ کروانا بہت مشکل ہوگیا ہے۔جبکہ ایک اور خبر کے مطابق عجیب و غریب واقعہ بدھ کے روز منظر عام پر آگیا، سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں حفاظتی لباس پہنے تین ڈاکٹروں کو بھاگتے ہوئے مریض کا پیچھا کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق روس میں اپنی نوعیت کا ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا ہے جس میں کورونا وائرس کا ایک مشتبہ مریض کسی ایکشن فلم کے سین کی طرح ڈاکٹروں کے آگے سے بھاگ نکلا۔یہ واقع روس ارزامس میں پیش آیا۔ خبر رساں ادارے کے مطابق اس واقعے نے کئی قیاس آرائیوں کو جنم دیا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کی اکثریت کا ماننا ہے کہ وائرل ویڈیو میں ڈاکٹرز کورونا وائرس سے متاثرہ ایک مریض کا پیچھا کر رہے ہیں جو کہ اسپتال میں جانے کو تیار نہیں ہے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.