پاکستان تحریک انصاف کے اہم ترین رکن میں کورونا وائرس کی تصدیق۔۔۔متاثرہ رکن کا تعلق کس شہر سے ہے؟تازہ ترین خبر

مردان (ویب ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے رکن خیبر پختون خواہ اسمبلی عبدالسلام آفریدی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیاہے جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیاہے اور کہاہے کہ جلد صحت یاب ہو کر پھر سے عوام میں موجود ہوں گا یاد رہے کہ عبدالسلام آفریدی کے حلقہ

نیابت منگا میں کورونا وائرس کے باعث پہلی ہلاکت ہوئی تھی اور وہ مسلسل اپنے علاقے میں موجود رہے تھے جس کے بعد اب ان میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص ہو گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رکن اسمبلی عبدالسلام آفریدی نے ٹویٹر پر ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں ان کا کہناتھا کہ مجھے ابھی معلوم ہوا ہے کہ میرا ٹیسٹ مثبت آ گیاہے ، مجھے اس پر کوئی افسوس یا ندامت نہیں ہے ، مجھے حقلے کی عوام جنہوں نے منتخب کیا وہ لوگ تکلیف میں تھے ، مجھے میرے ضمیر نے اس بات کی اجازت نہیں دی کہ میں اس مشکل کے وقت میں اپنے حلقے کی عوام کو اکیلا چھوڑ دوں اور تنہائی اختیار کر لوں یا پھر کہیں روپوش ہو جاﺅں ۔ان کا کہناتھا کہ میری زندگی اس قوم پر ہزار مرتبہ قربان ہو ، میں عمران خان کا سپاہی ہوں ، انشاءاللہ جلد صحت یاب ہو کر اپنے عوام کے درمیان موجود ہوں گا ،اپنے پاکستانی بھائیوں سے درخواست ہے کہ کورونا وائرس کے معاملے میں حکومتی احتیاطی تدابیر پر مکمل عمل کریں اور تعاون کریں ، کورونا کو پھیلانے سے روکیں اور گھروں کو محفوظ بنائیں۔ہم نے ڈرنا نہیں لڑنا ہے ، کورونا کو شکست دینی ہے ، اللہ ہمارا حامی و ناصر ہو ۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق برطانیہ میں بھی کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے جہاں ہر 10 میں سے ایک شخص کورونا کا شکار ہوچکا ہے جب کہ حالات کو دیکھتے ہوئے ملک بھر میں جان بوجھ کرکھانسنا بھی جرم قرار دے دیا گیا ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق خود کو کورونا کا مریض ظاہر کرکے طبی عملے پرکھانسنے والےشخص کو 2 سال قید ہوگی۔

Sharing is caring!

Comments are closed.