بارشیں ہی بارشیں ۔۔۔!!!آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کا موسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کر دی

اسلام آباد (ویب ڈیسک )پیر کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ شام /رات میں چند مقامات پر ہلکی بارش/ برفباری کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز

پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند چھائے رہنے کی توقع ہے ۔تاہم بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان ، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ ہلکی بارش/ برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔رپورٹ کے مطابق آج اتوار اور کل سوموار کو اسلام آباد میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔ پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند چھائی رہی۔ آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت: لہہ ، گوپس منفی03 ، اسکردو ،پارا چنار منفی 02 اور بگروٹ میں 00 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند چھائے رہنے کی توقع ہے ۔تاہم بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان ، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ ہلکی بارش/ برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *