بریکنگ نیوز: پاکستان کے بڑے شہر میں 10 دن کیلئے مکمل لاک ڈاؤن نافذ، نوٹی فکیشن آگیا

میرپور (ویب ڈیسک) پوری دنیا کی طرح پاکستان میں بھی اس وقت کورونا وائرس کے وار جاری ہیں اور پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد دو لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔ اب کورونا وائرس کے پیشِ نظر ملک کے بڑے شہر میں مکمل لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے۔

کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے میر پور انتظامیہ کا بڑا اقدام سامنے آ گیا، میرپور آزاد کشمیر میں مزید 10 روز کے لئے مکمل لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے۔ کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر سول انتظامیہ نے میر پور آزاد کشمیر میں مکمل لاک ڈاؤن کے فیصلے پر عملدر آمد شروع کر دیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر میرپور آزاد کشمیر نے آج رات 12 سے آئندہ 10 روز کے لیے مکمل لاک ڈاؤن کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس میں منگلا اور دھان گلی پل بھی بند کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر میرپور آزاد کشمیر کے مطابق میرپور شہر مکمل سیل ہوگا اور تمام شہریوں کو ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرنا ہوگا۔ سول انتظامیہ نے شہریوں کو بلاوجہ گھروں سے نہ نکلنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتہائی ضرورت کی صورت میں گھر سے نکلا جائے اور سماجی فاصلے کےساتھ ساتھ ایس اوپیز پر عملدرآمد کو ہر ممکن یقینی بنایا جائے۔ اس سے قبل 12 جون کو آزاد کشمیر میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافے کے سبب ایک ہفتے کے لیے مکمل لاک ڈاؤن نافذ کر کے شہر کے داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کیا گیا تھا۔

Sharing is caring!

Comments are closed.