ارشد خان المعروف چائے والا ان دنوں کہاں اور کس حال میں ہے ؟ جان کر آپ یقین نہیں کریں گے

لاہور (ویب ڈیسک) چند سال قبل سوشل میڈیا پر دھوم مچانے والے ’ارشد چائے والا‘ کے نام سے مشہور نوجوان نے اسلام آباد میں اپنا کیفے بنالیا۔ارشد نے شوبز کی دنیا میں قدم رکھا اور ایک میوزک البم میں بھی کام کیا لیکن ارشد پھر اچانک منظر سے غائب ہوگیا۔اب ارشد خان ’چائے والا‘

نے اسلام آباد میں اپنا کیفے بنالیا ہے جس کا نام انہوں نے کیفے چائے والا رکھا ہے، ان کا کیفے 10 اکتوبر سے اسلام آباد کے ڈی چوک پر بلند مرکز کی جانب کھل رہا ہے، کیفے چائے والا، روف ٹاپ کیفے ہے اور اس کے لانچ کی تیاریاں جاری ہیں۔ارشد خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ انہوں نے اسلام آباد میں خود کا چائے کیفے کھولا ہے جس کا نام ’کیفے چائے والا‘ ہے۔ارشد خان کا کہنا تھا کہ مجھے بہت خوشی ہورہی ہے کہ میں نے اپنا ایک کیفے قائم کیا ہے، میرا ارادہ ہے کہ میں اس کیفے کی چینز یا برانچز پورے پاکستان میں کھولوں۔ارشد خان کے ماڈرن طرز کے کیفے کی تھیم ’ٹرک آرٹ‘ پر مبنی ہے اور کیفے میں شوخ رنگوں کا انتخاب کیا گیا ہے جبکہ کیفے کے انٹیرئیر ڈیزائن میں پاکستانی ثقافت صاف نمایاں ہے۔ دوسری جانب سابق وزیر اعظم نواز اور لیگی قیادت کے خلاف مقدمہ کے اندراج کا معاملہ، ن لیگی قیادت کے خلاف مقدمہ درج کروانے والا بدر رشید پولیس کے ساتھ رابطہ میں آگیا۔ مدعی مقدمہ بدر رشید نے پولیس سے تحفظ مانگ لیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف اور ساتھیوں کے خلاف ایف آئی آر کا معاملہ سامنے آنے پر

بدر رشید نے پولیس کے ساتھ رابطہ میں رہنے کو ترجیح دیتے ہوئے تحٖفظات کا اظہار کیا، بدر رشید کا کہنا تھا کہ مقدمہ کے اندراج کے بعد مخالفین اسے نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ مجھے تحفظ فراہم کیا جائے۔ پولیس نے مدعی مقدمہ کو نقل و حمل محدود کرنے کا مشورہ دے دیا۔ پولیس ذرائع کی اطلاعات کے مطابق بدر رشید کو کسی بھی جگہ جانے سے قبل پولیس کو آگاہ کرنے کا کہا گیا۔ گزشتہ روز سابق وزیراعظم نوازشریف اوروزیراعظم آزادکشمیرراجا فاروق حیدرسمیت چالیس لیگی رہنماؤں کے خلاف تھانہ شاہدرہ میں سنگین نوعیت کامقدمہ درج ہواجس میں بغاوت اورغداری کی دفعات شامل ہیں۔یہ مقدمہ ایک شہری” بدر رشید ہیرا “نےدرج کرایا۔ بدررشید ہیرا پی ٹی آئی یوتھ ونگ راوی ٹاؤن کاصدرہے۔وہ تحریک انصاف کی جانب سے یوسی چئیرمین کا الیکشن بھی لڑچکا ہے۔لیکن وزیرریلوے شیخ رشید کاکہناہےکہ حکومت کا اس مقدمےسے کوئی لینانہیں۔وزیراطلاعات شبلی فرازایک قدم اورآگےنکل گئے اور بدررشیدکوپہچاننےسے ہی انکارکردیا۔کہاہوسکتاہے یہ ایف آئی آر ان کے اپنوں نے کرائی ہو۔ ن لیگ کی جانب سے حکومتی رویے پر شدیدتنقیدکی گئی۔مریم اورنگزیب نے کہا حکومت نے ایک شخص کومسنگ پرسن بنادیا۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ غداری کامقدمہ درج کرانے والاہیراخودکریمنل نکلا۔ ناجائزاسلحہ اور کارسرکارمیں مداخلت کے مقدمات تھانہ شاہدرہ، پرانی انارکلی اورشرقپور میں درج ہیں۔ واضح رہے کہ غداری اوربغاوت کی دفعات کےحامل سنگین نوعیت کے مقدمات عام طورپر حکومت کی اجازت کے بغیر درج نہیں ہوتے۔توسوال یہ ہےکہ بدررشیدنےسنگین مقدمہ اتنی آسانی سےکیسےدرج کرادیا؟ بدررشیدمقدمہ درج کراکے کہاں غائب ہوگیاتھا؟ بدر رشید کو 2018 میں پولیس نے گرفتار کیا تھا,ملزم کی جیل میں تصاویر بنا کر اس کا کریمینل ریکارڈ بھی اکٹھا گیا، بدر رشید اپنے گینگ کے ساتھ لوگوں پر اٹیک کرتا تھا، پولیس ریکارڈ کے مطابق بدر رشید ناجائز اسلحہ اور کار سرکار میں مداخلت، مقدمات شاہدرہ میں درج ہوئے۔ پولیس سے دست درازی کا مقدمہ پرانی انارکلی میں درج ہے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *